کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں 48 انچ قطر پانی کی مرکزی لائن کی مرمت کا کام مکمل ہو گیا۔
کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے نارتھ ناظم آباد ٹاؤن کے بلاک بی میں 48 انچ قطر کی چائنا مین پانی کی لائن میں ہونے والی لیکیج کی مرمت کا کام ہنگامی بنیادوں پر مکمل کرلیا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کام کی تکمیل کے بعد اشرف نگر، پھاڑ گنج اور ناظم آباد نمبر 3 اور 4 میں پانی کی فراہمی کی صورتحال بہتر ہوگئی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ واٹر کارپوریشن شہریوں کو پانی کی بہتر اور بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔ شہریوں کو درپیش مسائل کے فوری حل اور پانی کی فراہمی میں بہتری کے لیے متعلقہ عملہ ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہا ہے۔

