Preloader

(28 اکتوبر 2026): وفاقی وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری کا کہنا ہے کہ 6 ماہ بعد گورنر راج آئینی طور پر ختم اور کے پی حکومت بحال ہوگی۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام ’آن مائی ریڈار‘ میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ پورے کے پی میں گورنر راج اور ایمرجنسی ہے، 6 ماہ بعد گورنر راج آئینی طور پر ختم ہو جائے گا اسے توسیع نہیں دی جا سکتی، 6 ماہ بعد صوبائی اسمبلی بحال ہوگی اور دہشتگردی کے خاتمے تک ایمرجنسی نافذ رہے گی۔

طارق فضل چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن سے گزارش ہے کہ ایمرجنسی کے نفاذ کے خلاف اے پی سی بلائیں تو ہمیں دعوت دیں تاکہ حقائق بتائیں، جن چیزوں پر اختلاف رائے نہیں ان پر سیاسی رہنماؤں کو اکٹھا ہونا چاہیے، اے پی سی کیلیے حکومت سے ابھی تک رابطہ نہیں کیا گیا، اگر بلایا گیا تو میں خود ایمرجنسی اور گور نراج لگانے کی وجوہات بتاؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں: کے پی میں گورنر راج کتنے عرصے کیلیے ہے؟ وفاقی وزیر کا اہم بیان

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آج بھی اپوزیشن کے ساتھ تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے کیلیے تیار ہیں، پی ٹی آئی لیڈرز میڈیا پر مذاکرات کی بات کرتے ہیں لیکن جب دعوت دی جائے تو آئیں بائیں شائیں کرتے ہیں، پی ٹی آئی میں کوئی بھی ایسا ایک لیڈر نہیں جس پر سب کا اتفاق رائے ہو۔

ایک سوال کے جواب میں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ یہ تفصیل میڈیا پر نہیں بتائی جا سکتی کہ اپوزیشن میں کس سے رابطے ہیں، پی ٹی آئی سے بات چیت ہو رہی ہے وہ کچھ میڈیا پر ہے کچھ ان کیمرہ ہے، پی ٹی آئی کو آج بھی کے پی میں تعاون کرنا چاہیے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *