(28 اکتوبر 2026): سونی پکچرز نے ہولی وڈ اسٹارز ڈوائن جانسن، کیون ہارٹ، جیک بلیک اور کیرن گیلن کی فلم جمانجی 3 کا ٹریلر جاری کر دیا۔
فلم کا آفیشل ٹائٹل ’جمانجی: اوپن ورلڈ‘ ہے جو فرنچائز کی پانچویں اور آخری فلم ہے اور ’جمانجی: دی نیکسٹ لیول‘ (2019) کا سیکوئل ہے۔ اصل فلم 1995 میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اداکار رابن ولیمز نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: جمانجی 3 کی پہلی جھلک جاری
ریلیز کیے گئے ٹریلر کے مطابق اس میں جمانجی ویڈیو گیم کے اوتار حقیقی دنیا میں منتقل ہو جاتے ہیں جبکہ اسپینسر (الیکس وولف)، اس کی ماں جینس (مارین ہنکل) اور دیگر گیم میں باڈی سویپ ہو جاتے ہیں۔
ٹریلر کے ساتھ ایک کیپشن میں لکھا گیا جس کے مطابق ہمارے ہیروز پہلے بھی جمانجی کے خطرناک جنگلوں سے بچ نکلے ہیں، لیکن اس بار وہ اپنے کنسول سے آزاد ہو کر اپنی افراتفری کو ہماری دنیا میں پھیلا دیتا ہے۔
فلم کی دیگر کاسٹ ممبران میں نک جوناس، آکوافینا اور ڈینی ڈیویٹو شامل ہیں۔ یہ 25 دسمبر کو کرسمس کے دن سینما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
