اسرائیل الیکشن میں ریکارڈ ٹرن آؤٹ میں نیتن یاہو کی جنگی پالیسیوں پر عوامی فیصلہ متوقع ہے۔
اسرائیل میں پہلے 7گھنٹے میں44.9 فیصد ووٹر ٹرن آؤٹ رہا جس سے سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گئے۔ نیتن یاہو کو سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ کی جانب سے سخت انتخابی مزاحمت کاسامنا ہے۔
عرب اقلیت کا ریکارڈ ووٹنگ ٹرن آؤٹ اسرائیل کے الیکشن میں فیصلہ کن کردار ادا کر سکتا ہے۔
اسرائیلی الیکشن میں اپوزیشن اور عرب ووٹرز کے زیادہ ٹرن آؤٹ سے نیتن یاہو مخالف ٹرینڈ ظاہر ہوا ہے۔ نیتن یاہو کے حکومتی اتحاد کو سیکیورٹی ناکامیوں، غزہ، لبنان و ایران جنگوں پر عوامی غصے کا سامنا ہے۔
اسرائیلی انتخابات نیتن یاہو کی 7 اکتوبر کے حملوں سے نمٹنے کے طریقےکیخلاف ریفرنڈم بن سکتا ہے۔ اسرائیل کی نامکمل جنگیں اور سیکیورٹی ناکامیاں انتخابی مہم کا مرکزی موضوع ہیں۔
سابق فوجی سربراہ گادی آئزن کوٹ نیتن یاہو کا اہم ترین حریف بن کر سامنے آیا ہے جب کہ غزہ،لبنان اور ایران کے ساتھ جنگوں کے بعد اسرائیلی ووٹرز نیتن یاہو کی قیادت سے ناخوش ہے۔
