Preloader

لندن: فیئر فورڈ ایئر بیس پر حملے میں ملوث ہونے کے شبے میں زیرحراست ملزمان کو پولیس نے ضمانت پر رہا کر دیا۔

لندن پولیس کے مطابق پانچوں افراد کے خلاف تاحال باضابطہ فردجرم عائد نہیں کی گئی جس کے باعث ملزمان کی عدالت پیشی کی کوئی تاریخ مقرر نہیں ہوئی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد برطانوی شہری اور لندن کے رہائشی ہیں جنہیں ضمانت پر رہا کیا گیا ہے۔

برطانوی پولیس سربراہ لارنس ٹیلر کا کہنا ہے کہ پانچوں افراد کو پوچھ گچھ اور تحقیقات کے بعد سخت شرائط پر رہا کیا گیا تاہم پانچوں افراد اب بھی زیرتفتیش ہیں۔

روئٹرز کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اتوار کی صبح ان پانچ افراد کو اُس وقت حراست میں لیا تھا، جب انھیں اطلاع ملی تھی کہ تین بڑی سفید وینیں مغربی انگلینڈ میں واقع فوجی ہوائی اڈے ’آر اے ایف فیئرفورڈ‘ کی طرف جاتی دیکھی گئی ہیں۔

ایک مقامی خاتون کسان نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے ’’نقاب پوش اور سر ڈھانپے ہوئے افراد‘‘ کے ایک گروپ کو کھیتوں کی طرف بھاگتے دیکھنے کے بعد پولیس کو اطلاع دی تھی۔

برطانوی انسدادِ دہشت گردی کے تفتیش کاروں نے ابھی تک عوامی طور پر یہ نہیں بتایا کہ ان کے خیال میں اس واقعے میں ملوث افراد کون ہیں، اور وہ کیا کرنا چاہتے تھے۔ تاہم تحقیقات میں ایران سے وابستہ کسی مقصد کو سب سے زیادہ ممکنہ سمجھا جا رہا ہے، جب کہ روسی تخریب کاری کی کارروائی یا کسی اسلامی شدت پسند سازش کو بھی ممکنہ پہلوؤں کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

برطانوی وزیرِ دفاع ویس اسٹریٹنگ نے پیر کے روز بی بی سی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جاری تحقیقات کے محرکات کے بارے میں وہ قیاس آرائی نہیں کریں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *