پنجاب ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے سیرپ اور مختلف ادویات کے مخصوص بیجز کی فروخت روکنے اور مارکیٹ سے واپسی منگوانے کا الرٹ جاری کر دیا۔
اتھارٹی نے ہدایت کی ہے کہ اگر کسی ہول سیلر /ریٹیلر / ڈسٹری بیوٹر کے پاس متعلقہ مصنوعات موجود ہیں تو فوری طور پر ڈسپنسیشن کو روکنا ہوگا اور متعلقہ علاقے کے ڈرگ انسپکٹرز کو ان کی موجودہ انوینٹری اور کھپت کے ریکارڈ کے بارے میں اپ ڈیٹ کرنا ہوگا۔

ادارے کی جانب سے جاری کردہ الرٹ میں مندرجہ ذیل آئٹمز کے بیچز کی تفصیلات اور واپسی کا حکم دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اگر ڈیلرز، ہول سیلرز یا ریٹلرز جانوروں کے اداروں کے پاس متعلقہ مصنوعات کے بیچ موجود ہیں تو انہیں فوری طور پر واپس کردیا جائے۔
ادارے نے عوام الناس اور مریضوں کے لیے خصوصی نوٹ میں کہا ہے کہ درج بالا مصنوعات کا استعمال فوری روک دیں کیونکہ اس سے صحت کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں۔
