Preloader

محکمہ زراعت نے موسم سرما میں سبزیوں کی بہترین پیداوار کے لیے کاشتکاروں کو اہم مشورہ دیا ہے۔

فیصل آباد ڈویژن کے اضلاع جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ سمیت صوبے بھر کے شتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ موسم سرما میں گاجر، مولی اور شلجم کی پیداوار اور اچھی فصل کے لیے معیاری اور منظورہ شدہ بیج کا استعمال کریں۔

محکمہ زراعت فیصل آباد کی جانب سے مشورہ دیا گیا ہے کہ موسم سرما میں مولی کے لیے بیج 4 سے 5 کلو فی ایکڑ استعمال کیا جا سکتا ہے جب کہ گاجر کے لیے 5 سے 8 کلو اور شلجم کے لیے ایک سے ڈیڑھ کلو فی ایکڑ استعمال کیا جائے۔

محکمہ زرات توسیع فیصل آباد کے ڈائریکٹر خالد محمود نے ہدایت کی ہے کہ اچھی فصل کے لیے بیج کی شرح کا خاص خیال رکھا جائے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *