Preloader

بھارت اور جاپان کے درمیان کھیلے گئے واحد ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں ’وائڈ بال‘ نے سوشل میڈیا پر نیا تنازع کھڑا کردیا ہے۔

بھارتی کھلاڑیوں نے آخری اوور میں امپائر کے وائڈ بال دینے پر فیلڈ پر احتجاج کیا جس کے سبب امپائر کو اپنا فیصلہ تبدیل کرنا پڑا۔

امپائر پر دباؤ ڈالنے اور فیصلہ تبدیل کروانے پر بھارتی کھلاڑیوں پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔

شائقین کرکٹ نے ایکس پر لکھا کہ بھارت نے شکست دیکھ کر چیٹنگ کی ہے۔

واضح رہے کہ جاپان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ  میچ میں بھارتی ٹیم شکست سے بال بال بچ گئی۔

بارش سے متاثرہ میچ 5 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں بھارت نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت کے خلاف اپنا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلنے والی جاپانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرکے میچ کو سنسنی خیز  بنادیا۔ بھارتی ٹیم  پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 5 اوورز میں4 وکٹ پر صرف 32 رنز بناسکی۔

بھارتی کپتان شریاس ایئر نے سب سے زیادہ 16 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ سنجو سیمسن نے 9  جب کہ ایشان کشن نے 3 اور  تلک ورما نے ایک رن بنایا، ابھیشیک شرما بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

جاپان کی جانب سے چارلی ہاراہنزے نمایاں بولر رہے، انہوں نے 2 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 وکٹیں حاصل کیں، ان کے علاوہ ابراہیم تاکاہاشی اور بینجمن ایتوڈیوس نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

ہدف کےتعاقب میں جاپانی ٹیم 2 رنز  پہلے ہمت ہارگئی، جاپانی ٹیم 3 وکٹ پر 30 رنز بناسکی اور 2 رنز سے میچ ہار گئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *