Preloader

لاہور: پنجاب اور کے پی حکومت نے گندم امپورٹ میں کمی کردی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب اور خیبرپختونخوا نے ٹی سی پی گندم امپورٹ کے لیے اپنی ڈیمانڈ میں دو لاکھ ٹن کمی کردی ہے۔

پنجاب نے دو لاکھ پچاس ہزار ٹن درآمدی گندم کی ڈیمانڈ میں ایک لاکھ ٹن کمی کردی ہے۔

خیبرپختونخوا نے بھی دو لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم کی ڈیمانڈ میں ایک لاکھ ٹن تک کمی کردی ہے جبکہ سندھ حکومت نے تین لاکھ ٹن امپورٹڈ گندم کی ڈیمانڈ برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتوں نے امپورٹڈ گندم اسٹاکس کی نکاسی نہ ہونے کے خوف سے ڈیمانڈ کم کی ہے۔

یہ پڑھیں: گندم اور آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

ٹی سی پی گندم امپورٹ ٹینڈرز میں تین کمپنیوں نے گندم درآمد کرنے کی رضامندی ظاہر کردی ہے، تین بڑی کمپنیوں نے ٹینڈرز میں پیش کردہ سب سے کم قیمت 348.63 ڈالر پر اتفاق کرلیا ہے۔

ایل ڈی سی نے ایک لاکھ دس ہزار ٹن گندم امپورٹ کی پیشکش بڑھا کر دو لاکھ پچاس ہزار کردی ہے جبکہ ایگرو کراپ نے پچپن ہزار ٹن گندم امپورٹ کی پیشکش بڑھا کر دو لاکھ پچاس ہزار ٹن کردی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *