Preloader

فرانس میں غزہ پر کیے گئے اسرائیل جرائم کے بارے میں بات کرنا پر ادبی پروگرام کو دوبارہ نشر کرنے سے روک دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق فرانس کے سرکاری نشریاتی ادارے فرانس ٹیلی ویژنز نے فرانس 5s کے ادبی پروگرام کا ری پلے اپنے پلیٹ فارم سے ہٹا دیا ہے۔

پروگرام کے ایک حصے میں اداکارہ و مصنفہ ایڈیل ہینل نے غزہ پر اسرائیلی نسل کشی کو اجاگر کرتے ہوئے صہیونی جرائم کو اجاگر کیا تھا۔

France 5s Program Was Removed From The Replay After The Actress Statement  On Gaza | غزہ پر اداکارہ کے بیان کے بعد فرانس۵؍ کا پروگرام ری پلے سے ہٹا  دیا گیا

انہوں نے فلسطین کا ذکر کرتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل کی ریاست غزہ میں نسل کشی کررہی ہے جس میں فرانس بھی شریک ہے۔ انہوں نے انسانیت کے خلاف کیے گئے جرائم پر اسرائیل پر پابندیاں عائد کرنے اور فلسطین کو آزاد کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

فرانس ٹیلی ویژنز نے ری پلے کو ہٹانے کو سنسرشپ قرار دینے سے انکار کیا اور پروگرام میں مصنفہ کے خیالات کو ضابطوں کے برعکس قرار دیا۔

سوشل میڈیا پر ان خیالات کو وسیع پیمانے پر پھیلایا گیا ہے اور سیاسی رہنماؤں نے فرانسیسی ٹی وی کے فیصلے کو سنسنرشپ قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *