Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 9:37 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

حالیہ پوسٹس

  • برازیل میں دو ہیلی کاپٹر فضا میں ٹکرا گئے، 6 افراد ہلاک
  • بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
  • بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
  • میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
  • چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
Headline تازہ ترین

انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

DAILY MITHAN Jun 14, 2026 0


انڈے کھانے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟

انڈے صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں / فائل فوٹو

اکثر افراد ناشتے میں انڈے کھانا پسند کرتے ہیں۔

انڈوں سے پروٹین، منرلز، وٹامنز اور دیگر متعدد غذائی اجزا جسم کو ملتے ہیں اور اس غذا کو صحت کے لیے بھی مفید سمجھا جاتا ہے۔

درحقیقت پروٹین کے حصول کے لیے انڈے سب سے آسان اور سستا ذریعہ ثابت ہوتے ہیں۔

تو اس کو کھانے سے جسم پر مرتب ہونے والے اثرات کے بارے میں جانیں۔

مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے

اگر آپ انفیکشنز اور دیگر امراض سے تحفظ چاہتے ہیں تو روزانہ ایک انڈہ کھانا چاہیے۔

ایک تحقیق کے مطابق ایک انڈے میں سلینیم نامی جز کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم کے مدافعتی نظام کو مضبوط بناتا ہے جبکہ تھائی رائیڈ ہارمون کو ریگولیٹ کرتا ہے جس سے مختلف امراض سے تحفظ ملتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح متاثر نہیں ہوتی

انڈوں میں غذائی کولیسٹرول کی مقدار کافی ہوتی ہے یعنی 212 ملی گرام، مگر اس کا مطلب یہ نہیں کہ یہ جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو بڑھانے کا کام کرتا ہے۔

جسم خود بھی کولیسٹرول بنانے کا عمل مسلسل جاری رکھتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق انڈے ہماری کولیسٹرول پروفائل کو بہتر بنانے کا کام کرتے ہیں اور صحت کے لیے مفید کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتے ہیں۔

امراض قلب سے تحفظ

جرنل نیوٹریشنز میں شائع ایک تحقیق میں بتایا گیا کہ ہر ہفتے 5 یا اس سے زیادہ انڈے کھانے سے امراض قلب کا شکار ہونے سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

محققین کے مطابق ایسے افراد میں بلڈ پریشر کی سطح بھی کم ہوتی ہے اور ہائی بلڈ پریشر کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے جس سے امراض قلب سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

جسمانی توانائی میں اضافہ

انڈوں میں وٹامن بی 2 کی ایک قسم ریبوفلیوین موجود ہوتی ہے۔

یہ وٹامن جسم کا حصہ بننے والی خوراک کو ایندھن میں تبدیل کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے جس سے مختلف کاموں کے لیے توانائی ملتی ہے۔

درحقیقت انڈوں کو جسمانی توانائی میں اضافہ کرنے والی چند بہترین غذاؤں میں سے ایک قرار دیا جاتا ہے۔

جِلد اور بالوں کے لیے بھی مفید

وٹامن بی صحت مند جِلد، بالوں، آنکھوں اور جگر کے لیے بھی ضروری مانا جاتا ہے۔

انڈے اس وٹامن کے ساتھ ساتھ وٹامن بی 5 اور بی 12 سے بھی بھرپور ہوتے ہیں جو اعصابی نظام کو بہتر طریقے سے کام کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

دماغی صحت بہتر بنائے

انڈوں کو دماغ کے لیے بھی بہترین قرار دیا جاتا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق انڈوں میں شامل ایک جز کولین دماغی صحت کے لیے ضروری ہوتا ہے۔

کولین کی کمی مختلف دماغی امراض اور افعال کی کارکردگی میں تنزلی لانے کا باعث بنتی ہے۔

تناؤ سے تحفظ

انڈوں میں ایسے ضروری امینو ایسڈز موجود ہوتے ہیں جو جسم کے لیے ضروری ہوتے ہیں اور ان کی کمی سے ذہن پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انڈوں کا استعمال ذہنی تناؤ میں نمایاں کمی لانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

ہڈیاں اور دانت مضبوط بنائے

انڈے وٹامن ڈی فراہم کرنے والی چند غذاؤں میں سے ایک ہے جو صحت کے ساتھ ساتھ ہڈیوں اور دانتوں کی مضبوطی کے لیے ضروری وٹامن ہے۔

انڈوں سے کیلشیئم کو جذب کرنے میں بھی مدد ملتی ہے اور یہ کہنے کی ضرورت نہیں یہ جز ہڈیوں اور دانتوں کے لیے کتنا ضروری ہے۔

پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے

زیادہ پروٹین والی غذاؤں سے پیٹ بھرنے کا احساس دیر تک برقرار رہتا ہے جس سے بے وقت کھانے کی خواہش کو کنٹرول میں رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

انڈوں میں شامل زیادہ پروٹین اس حوالے سے فائدہ مند ہے، جس سے جنک فوڈ کی خواہش کم ہوتی ہے جبکہ پیٹ بھرنے کا احساس بھی دیر تک برقرار رہتا ہے۔

جسمانی چربی گھٹ جاتی ہے

انڈے چربی کو تیزی سے گھلانے کا کام بھی کرتے ہیں۔

ایک تحقیق کے مطابق اگر جسمانی وزن کم کرنا چاہتے ہیں تو انڈوں کے استعمال سے نمایاں کمی لائی جاسکتی ہے۔

اس کی وجہ انڈوں میں پروٹین کی موجودگی ہے اور اسے کھانا معمول بنانا کچھ عرصے میں توند کی چربی گھلانے میں مدد فراہم کرسکتا ہے۔

نوٹ: یہ مضمون طبی جریدوں میں شائع تفصیلات پر مبنی ہے، قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بھارت نے پاکستان کو جیت کیلئے171 رنز کا ہدف دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
بانی پی ٹی آئی ہوتے تو اسرائیل اور امریکا کو ایران پر حملےکی ہمت نہ ہوتی، عامر ڈوگر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
میرے ادارے میں 20 ارب سے زائد کی کرپشن ہوئی، ہم دباؤ قبول نہیں کر رہے سزا دلانا چاہتے ہیں: وزیرمحنت سندھ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
چینی کا استعمال مکمل ختم کرنا صحت کیلئے نقصان دہ ہوتا ہے، تحقیق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
صنعتکار عارف حبیب نے بجٹ میں لیےگئے اقدامات سے سرمایہ کاری میں اضافہ انتہائی مشکل قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
راولاکوٹ میں کالعدم ایکشن کمیٹی کے افراد کی پولیس بکتربندپرفائرنگ، 30 سے زائد گولیاں ماری گئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
اس تصویر میں ٹائیگر کے کتنے چہرے چھپے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا کے پہلے کھرب پتی ایلون مسک کا گھر آپ کو دنگ کر دے گا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی نژاد سعودی ماہرِ معاشیات ڈاکٹر محمد عمر چھاپرا 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
امریکا- ایران مجوزہ معاہدے میں ایران پر عائد پابندیوں میں نرمی، آبنائے ہرمز کا کھلنا اور اثاثوں کی واپسی شامل: خبر ایجنسی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایپل کا نیا آئی فون 18 پرو میکس کیسا ہوگا؟ نئی تصاویر سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سائنسدانوں نے انسانوں کے چلنے کے حوالے سے ایک منفرد راز دریافت کرلیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
آزاد کشمیر میں جاری بے چینی کشمیر کاز اور پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچا رہی ہے: بلاول
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026