اگر آپ سے کہا جائے کہ کھڑے ہوکر کسی سمت میں چہل قدمی کریں، تو کیا کریں گے؟
یقین کرنا مشکل ہوگا کہ چاہے آپ رائٹ ہینڈڈ ہو یا لیفٹ، زیادہ امکان یہی ہے کہ گھڑی کی سوئی کی حرکت کے برعکس یعنی دائیں سے بائیں یا کاؤنٹر کلاک وائز سمت میں چلنا شروع کر دیں گے۔
سائنسدانوں کو معلوم نہیں کہ اس کی وجہ کیا ہے مگر یہ ضرور واضح ہے کہ لوگ اس طرح چلنا پسند کرتے ہیں۔
جاپان کی ٹوکیو یونیورسٹی کی تحقیق میں اس بات کا انکشاف کیا گیا۔
اس تحقیق کے دوران کووڈ 19 کی وبا کے دوران سماجی دوری پر مبنی رویوں کی جانچ پڑتال کی گئی تھی اور محققین یہ دیکھنا چاہتے تھے کہ بند مقامات پر بیشتر افراد ایک دوسرے سے دور رہتے ہوئے کیسے چہل قدمی کرنا پسند کریں گے۔
اس تجربے کی ویڈیو فوٹیج دیکھنے کے دوران انہوں نے کچھ منفرد تلاش کیا۔
محققین کے مطابق 33 میں سے 32 تجرباتی ٹرائلز کے دوران ہم نے دیکھا کہ لوگ کاؤنٹر کلاک وائز چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ یہ مکمل طور پر غیر متوقع تھا اور بظاہر وجدانی طور پر ہم اس طرح چلنے کو ترجیح دیتے ہیں۔
تحقیق کے دوران لوگوں کے مختلف گروپس کو مختلف مقامات پر چلنے کی ہدایت کی گئی۔
محققین نے مشاہدہ کیا گیا کہ لگ بھگ ہر فرد ہی گھڑی کی سوئی کی حرکت کے برعکس چلنے کو ترجیح دیتا ہے، ایسا متعدد ممالک کے لوگوں میں دیکھنے میں آیا۔
البتہ نوجوان افراد میں معمولی مگر ذرا مختلف عادت کا مشاہدہ کیا گیا۔
محققین کے مطابق ہم نے دریافت کیا کہ یہ رجحان انفرادی رویہ ہوتا ہے، یہاں تک بالادست ہاتھ یا پیر وغیرہ اس پر اثر انداز نہیں ہوتے۔
انہوں نے بتایا کہ ہم ابھی تک یہ نہیں جان سکے کہ اس کی وجہ کیا ہے مگر ہمارے خیال میں اس کی وجوہات کو سمجھنے سے انسانی فطرت کے بارے میں جاننے میں مدد ملے گی۔
اس تحقیق کے نتائج جرنل نیچر کمیونیکیشنز میں شائع ہوئے۔


























Leave a Reply