ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے ہردایا۔
بیلفوس ہاکی ایرینا بلجیئم میں کھیلےگئے میچ میں میزبان ٹیم نے میچ شروع ہوتے ہی پاکستان ٹیم پر حملے شروع کردیے۔
کھیل کے تیسرے منٹ میں بلجیئم کے نیلسن او نانا نے خوبصورت گول کرکے ایک صفر کی برتری حاصل کی جو پہلے کوارٹر تک برقرار رہی، دوسرے کوارٹر میں کوئی ٹیم گول نہ کرسکی ، ہاف ٹائم پر بلجیئم کو ایک صفر کی برتری حاصل تھی۔
تیسرے کوارٹر کے شروع ہوتے ہی پاکستان کے رانا وحید نے گول کرکے مقابلہ برابر کردیا لیکن اس کے بعد بلیجئم نے مسلسل 6 گول کرکے پاکستان کو ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔
بلجیئم کی جانب سے ٹو بیاس بیکین نے دو گول کیے، پرو ہاکی لیگ میں پاکستان کی یہ مسلسل نویں شکست ہے۔ پاکستان ٹیم کل اسپین کے خلاف میچ کھیلےگی۔


























Leave a Reply