متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ 1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن کراچی میں ٹوٹی سڑکیں ہیں اور 18 سال سے کرپٹ حکومت قائم ہے۔
قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھاکہ اگر کراچی سے برآمدات سے فروغ نہیں مل رہا تو باقی شہروں کا کیا حال ہوگا؟ صنعتوں کے بندش سے کاروبار خلیجی ممالک کی طرف جارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ 1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے، کراچی میں ٹوٹی سڑکیں ہیں،18 سال سے کرپٹ حکومت قائم ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ وزیراعظم کی تقریر میں کراچی کا ذکر نہیں ، 2100 ارب روپے سندھ کو دے رہے ہیں، یہ پیسے سندھ کے مختلف شہروں کے میئرز کو دیں، صرف کراچی کو نہیں دیں۔
فاروق ستار کا کہنا تھاکہ 26 ویں اور 27 ویں ترمیم کو سپورٹ کیا ہماری باری پر ریڈ لائن آگئی، آئین میں بلدیاتی اداروں کو خود مختار بنانا ہوگا۔


























Leave a Reply