Skip to content
  • Thursday, 4 June 2026
  • 7:17 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ایک پل کے نیچے رہنے والا 19 سالہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے گھنٹوں کام کرتا ہے

حالیہ پوسٹس

  • ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرنیکا فیچر متعارف
  • حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا
  • اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
  • کیا ریاضی کے اس آسان نظر آنے والے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
  • آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
Headline تازہ ترین

ایک پل کے نیچے رہنے والا 19 سالہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے گھنٹوں کام کرتا ہے

DAILY MITHAN Jun 4, 2026 0


ایک پل کے نیچے رہنے والا 19 سالہ نوجوان جو تعلیمی اخراجات پورا کرنے کیلئے گھنٹوں کام کرتا ہے

یہ وہ نوجوان ہے / اسکرین شاٹ

چین میں ایک شہر کے رہنے والے اس 19 سالہ غریب طالبعلم کی مدد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو روزانہ 10 گھنٹے سے زائد وقت تک کام کرکے تعلیمی اخراجات پورے کرتا ہے۔

صوبہ ہونان کی کاؤنٹی شین ہوانگ سے تعلق رکھنے والا طالبعلم ٹانگ وائی اس صوبے کے صدر مقام Changsha کے ایک کالج میں زیرتعلیم ہے۔

وہ ستمبر 2025 سے کالج میں پڑھ رہا ہے مگر مئی 2026 کے شروع میں اس نے تعطیلات کے دوران اپنے آبائی علاقے سے Changsha کا سفر کیا تاکہ عارضی ملازمت تلاش کرسکے۔

وہ روزانہ 10 گھنٹے سے زائد وقت تک فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کا کام کرکے پیسے جمع کر تا رہا تاکہ ٹیوشن فیس ادا کرسکے۔

اس نوجوان نے بتایا کہ ‘میرے خاندان کی مالی حالت بہت کمزور ہے اور میرا ایک چھوٹا بھائی بھی ہے، تو میں تعطیلات کے 3 ماہ کے دوران کچھ پیسے جمع کرنا چاہتا ہوں تاکہ مستقبل میں ٹیوشن اور شہر میں رہنے کے اخراجات پورے کرسکوں’۔

جب وہ شہر پہنچا تو اس کے پاس صرف 2 ہزار یوآن تھے جس سے اس نے ایک سوٹ کیس، ایک خیمہ، سلیپنگ پیگ اور کچھ پیڈز خریدے جس کے بعد پیسے ختم ہوگئے۔

مگر جلد اسے فوڈ ڈیلیوری رائیڈر کی ملازمت مل گئی جبکہ وہ اپنے ساتھ گاؤں سے پالتو کتا بھی لایا تھا جو کام کے دوران بھی اس کے ساتھ ہوتا تھا۔

بوبو نامی یہ کتا ٹانگ وائی کو اس کے دادا نے تحفے کے طور پر اس وقت دیا تھا جب اس کتے کی عمر ایک ماہ سے بھی کم تھی۔

ٹانگ وائی نے بتایا کہ پہلے ہفتے اس نے صرف 200 یوآن کمائے اور بدقسمتی سے آدھی آمدنی ایک گاڑی کے مالک کو دینا پڑی جس کی گاڑی سائیکل سے ٹکرانے سے متاثر ہوئی تھی۔

اس نوجوان نے شروع میں ایک پارک میں خیمہ لگا کر راتیں گزاریں مگر مقامی افراد کی جانب سے ہراساں کیے جانے پر وہ ایک پل کے نیچے رہنے لگا جہاں اکثر بارش کے باعث اسے مشکلات کا سامنا ہوتا تھا۔

ٹانگ وائی نے بتایا کہ اس کے پاس محض 4 جوڑے ہیں جن میں سے ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی کا یونیفارم بھی شامل ہے۔

ایک رپورٹر نے اس نوجوان کی کہانی کو اخبار میں شائع کیا تو لوگوں کی جانب سے مثبت ردعمل سامنے آیا۔

لوگوں کی جانب سے اس کے لیے رقم عطیہ کی گئی جبکہ روزمرہ کی اشیا بھی دی گئیں۔

ایک کمپنی کی جانب سے نوجوان کو 3 ماہ کے لیے عارضی ملازمت کی پیشکش بھی کی گئی جس کے دوران اسے ایک ہزار یوآن ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔

کمپنی کی جانب سے کھانا اور رہائش کی پیشکش بھی کی گئی ہے۔

اب وہ نوجوان اس کمپنی کے ایک دفتر میں رہتا ہے اور وہاں کی کینٹین میں کھاتا ہے۔

یہ نوجوان لوگوں کی ہمدردی اور مدد پر ان کا شکر گزار ہے اور مستقبل میں تعلیم مکمل کرکے اس شہر کے لیے کچھ کرنے کا خواہشمند ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایکس پوسٹس کو انسٹا گرام اور اسنیپ چیٹ اسٹوریز میں شیئر کرنیکا فیچر متعارف
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
اگلے 5 سال میں ہنزہ کو کراچی جیسا بنانا ہے یا لاہورجیسا؟ فیصلہ عوام کو کرنا ہے، خرم دستگیر کی نام لیے بغیر پی پی پر تنقید
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
کیا ریاضی کے اس آسان نظر آنے والے سوال کا جواب دے سکتے ہیں؟
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
سپریم کورٹ سے ظاہر جعفر کی نظر ثانی درخواست مسترد، سزائے موت برقرار
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
پی ٹی آئی کو اتنا نہ دبائیں کہ سسٹم سے باہرنکلنے پر مجبور ہوجائیں: بیرسٹر گوہر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
اگر بیٹا بیوی کو والدین سے زیادہ اہمیت دے تو مجھے کوئی اعتراض نہیں ہوگا: اداکارہ صاحبہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ہاکی فیڈریشن نےقومی ہاکی کھلاڑیوں کو 4کروڑ 50 لاکھ روپے اداکردیے
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
صارفین کے تحفظ کیلئے واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
زیادتی ہوئی تو اسی شخص سے شادی کیوں کی؟ زیادتی کیخلاف خاتون کی درخواست خارج
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
دشمن میدان جنگ میں شکست کے بعد اب ملک میں اختلافات پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
پنجاب:گھریلو ملازمہ سے مبینہ زیادتی اور اسقاط حمل کا مقدمہ ہائی پروفائل ڈیکلیئر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیے جانے امکان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
مفت کھانے کیلئے ہوٹل کی ڈش میں اپنے بال ڈالنے والی خاتون
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں پرائمری سطح پر اسکول یونیفارم کی شرط ختم
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2025 کی فاتح بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
میٹرک کے نتائج 10جولائی اور انٹرمیڈیٹ کے 31 جولائی تک جاری کرنے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
تازہ ترین
لبنان سے متعلق مطالبات منوانے کیلئے ٹرمپ نے نیتن یاہو کی اہلیہ پر دباؤ ڈالا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
Headline تازہ ترین
بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ سے متعلق درخواست مسترد، درخواستگزارپر جرمانہ عائد
DAILY MITHAN Jun 4, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
حکومت آزادکشمیر نے مہاجرین کی نشستوں کے معاملے پر آئینی رہنمائی کیلئے سپریم کورٹ میں ریفرنس دائرکردیا
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
افغانستان سے حملوں نے ہمارے صبر کا امتحان لیا، اپنے شہریوں اور اداروں پر حملے برداشت نہیں: پاکستان
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
پنجاب میں کاروباری مراکز کے نئے اوقات مقرر
DAILY MITHAN Jun 4, 2026
پاکستان
بجٹ تجاویز پر پیپلزپارٹی کے حكومت سے اختلافات برقرار، مذاكرات میں پیش رفت نہ ہوسكی
DAILY MITHAN Jun 4, 2026