اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے زیادتی کے خلاف خاتون کی درخواست خارج کردی۔
وفاقی آئینی عدالت کے جسٹس حسن رضوی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔
دوران سماعت جسٹس حسن رضوی نے سوال اٹھایا کہ خاتون کے ساتھ زیادتی ہوئی تو اسی شخص سے شادی کیوں کرلی؟ جس پر ملزمہ کی وکیل نے جواب دیا کہ ملزم نےجرم پر پردہ ڈالنے کےلیےخاتون سےشادی کی۔
اس پر جسٹس روزی خان نے استفسار کیا کہ شادی کرلی تو پھرخاتون کو طلاق کیسےہوگئی؟، خاتون کی وکیل نے بتایا کہ ملزم نے17جون 2025 کو زیادتی کی اور 26جون کو دونوں کی شادی ہوگئی۔
وکیل نے مزید کہا کہ 6 اگست کو ملزم نے خاتون کو طلاق دے دی جس پر جسٹس روزی خان نے کہا کہ ریپ، شادی، طلاق یہ سب کچھ بہت جلدی نہیں ہوگیا؟
جسٹس روزی نے کہا کہ ایسی کہانیاں تو فلموں میں ہوتی ہیں جس کے بعد عدالت نے خاتون کی درخواست خارج کردی۔


























Leave a Reply