بھارت میں پارک کی سیر کو آنے والی 5 سالہ بچی ٹوائے ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہوگئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جودھپور کے مشہور مندور گارڈن میں ایک فیملی سیر کو گئی تھی، فیملی پارک میں موجود ٹوائے ٹرین کے مزے لے رہی تھی کہ اچانک یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔
5 سالہ بچی عنائیرا (anayra) کے والد محمد حبیب نے بتایا کہ ہم اپنی فیملی کے ساتھ ٹوائے ٹرین میں سوار تھے کہ اچانک ٹرین ڈرائیور نے بریک لگائی جس سے عنائیرا ٹرین سے نیچے گرگئی۔
بچی کے والد نے کہا کہ مسافروں نے فوری طور پر الارم بجایا اور آپریٹر سے ٹرین کو روکنے کا کہا لیکن ٹرین چلتی رہی۔
بچی کے والد کے مطابق ٹرین کے رکنے سے پہلے ہی اس کا ایک پہیہ عنائیرا کی گردن کے اوپر سے گزر چکا تھا، اس دوران 20 سالہ بھتیجی مسکان عنائیرا کو بچانے کی کوشش میں زخمی ہوئی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بچی کی والدہ نے ٹرین آپریٹر کی غفلت پر پولیس میں شکایت بھی درج کرائی ہے۔


























Leave a Reply