کراچی: بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے اپریل میں 3.53 ارب ڈالر بھیجے۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گزشتہ ماہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 3.53 ارب ڈالر کی ترسیلات زر وطن بھیجیں جوکہ اپریل 2025 کی ترسیلات کے مقابلے 11 فیصد زائد ہیں۔
اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ اپریل 2026 میں مشرق وسطیٰ سے 1.9 ارب ڈالر بھیجے گئے ہیں جن میں سے سعودی عرب سے 84.2 کروڑ ڈالر، یو اے ای سے 73.5 کروڑ ڈالر اور دیگر جی سی سی ممالک سے 32.5 کروڑ ڈالربھیجےگئے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق اپریل کی ترسیلات رواں سال مارچ سے 8 فیصد کم ہیں، مارچ 2026 میں 3.83 ارب ڈالر کی ترسیلات موصول ہوئی تھیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق مالی سال کے ابتدائی10 ماہ میں 33.86 ارب ڈالر کی ورکرز ترسیلات آئیں جبکہ رواں مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں مجموعی طور پر 33 ارب 90 کروڑ ڈالرز پاکستان بھجوائےگئے۔
اسٹیٹ بینک حکام کا بتانا ہےکہ گزشتہ مالی سال 25 کے ابتدائی 10 مہینوں سے رواں سال کی ترسیلات 8 فیصد زائد ہیں۔


























Leave a Reply