وفاقی وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا پر یو اے ای سے کسی ملک یا فرقے سے منسلک افراد کی بے دخلی سے متعلق خبروں کو جعلی قرار دیدیا۔
وفاقی وزارت داخلہ نے واضح کردیا کہ یو اے ای میں کسی ملک یا فرقےکےخلاف مخصوص ڈی پورٹیشن مہم نہیں چل رہی، یو اے ای سے بے دخلی صرف میزبان ممالک کے قوانین کی خلاف ورزی پر ہوتی ہے۔
وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایاگیا کہ یو اے ای سے بے دخلی ویزا خلاف ورزی اور غیرقانونی دستاویزات کی بنیاد پر ہوتی ہے۔
اعلامیے میں کہاگیاکہ پاکستانی شہری بدستوریو اے ای اور دیگر دوست ممالک میں ورک ویزا حاصل کر رہے ہیں۔
وزارت داخلہ کے مطابق بیرونِ ملک پاکستانیوں کے مسائل متعلقہ ممالک سے سفارتی ذرائع کے ذریعے اٹھائے جاتے ہیں، پاکستانیوں کے ساتھ ہر معاملہ کیس ٹو کیس بنیاد پر دیکھاجاتا ہے۔
وزارت داخلہ نے غیر مصدقہ اطلاعات پھیلانے سےگریز کی ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ جعلی خبریں بدنیتی اور مذموم مقاصد کے تحت پھیلائی جارہی ہیں۔


























Leave a Reply