سونے کی فی تولہ قیمت میں گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد آج کمی دیکھنے میں آئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 2700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 94 ہزار 62 روپے کی سطح پر آگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 2315 روپے کی کمی کے بعد 4 لاکھ 23 ہزار 578 روپے ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 27 ڈالر کی کمی کے بعد 4 ہزار 717 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا۔
دوسری جانب ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت میں 80 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ چاندی کی قیمت 8525 روپے ہوگئی۔


























Leave a Reply