ملک میں 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولر پروجیکٹ کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی۔
صوبہ سندھ میں کینجھرجھیل پر 500 میگاواٹ فلوٹنگ سولرپاور پروجیکٹ لگایا جائے گا جس کے لیے منصوبہ بندی مکمل کرلی گئی ہے۔
اس منصوبےکا مقصد قابلِ تجدید توانائی کو فروغ دینا اور درآمدی فوسل فیول پر انحصار کم کرنا ہے۔
اس کے علاوہ 243 ملین ڈالر کے اس منصوبے سے سالانہ 861.91 گیگا واٹ آور بجلی پیدا ہونےکی توقع ہے۔
منصوبہ انجینئرنگ، پروکیورمنٹ اورکنسٹرکشن ماڈل کے تحت مسابقتی بولی سے مکمل کیا جائے گا۔


























Leave a Reply