پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم بھی کراچی اور لاہور کے کھانوں کو لے کر ہونے والی بحث میں کود پڑے۔
وسیم اکرم کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے سوشل میڈیا پر کراچی اور لاہور کے کھانوں پر ہونے والی بحث پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
انہوں نے کہا کہ میں سوشل میڈیا پر دیکھ رہا ہوں کراچی اور لاہور پر کافی بحث ہورہی ہے، تلواریں نکل آئی ہیں، گنڈاسے نکل آئے ہیں اور آپس میں لڑائی ہورہی ہے۔
سابق کرکٹر کا کہنا تھا کہ میں 42 سال لاہور میں رہا ہوں، لاہور میں میری پیدائش ہوئی ہے اور اب پچھلے 14 سالوں سے کراچی میں رہ رہا ہوں۔
وسیم اکرم نے بتایا کہ لاہور میں کچھ جگہ ضرور ہیں جہاں نہاری پائے ہیں مگر ایک جگہ کراچی، جہاں ساری قومیں رہ رہی ہیں ان سب کا مکس کھانا ہے آپ کو ریسٹورینٹ میں مختلف کھانے ملتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں ایک چیز نوٹ کی ہے بادشاہی مسجد کے پاس مشہور فوڈ اسٹریٹ ہے وہاں بھی صرف مرچیں تھیں، لاہور کے کھانوں میں مرچیں اور کریم کہاں سے آگئی؟
وسیم اکرم نے آخر میں کہا کہ میں جو بحث ختم کرنا چاہتا ہوں کہ کراچی میں ورائٹی زیادہ ہے، لاہور میں کھانا اچھا ہے ورائٹی کم ہے۔
سابق کپتان نے مذاقاً کہا کہ اب جوتیاں لے کرمیرے پیچھے پڑ جائیں۔


























Leave a Reply