Skip to content
  • Thursday, 30 April 2026
  • 7:41 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلہ جاری

حالیہ پوسٹس

  • ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
  • وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
  • پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ای اینڈ کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردیدکر دی
  • خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد ورفت میں اضافہ
  • وزارت پیٹرولیم کا ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کا فیصلہ
تازہ ترین

وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلہ جاری

DAILY MITHAN Apr 30, 2026 0


وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کو آئینی قرار دے دیا، تفصیلی فیصلہ جاری

فوٹو: فائل 

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کے نفاذ کوآئینی قرار دےدیا اور اس حوالے سے تفصیلی فیصلہ بھی جاری کر دیا ہے۔

 وفاقی آئینی عدالت نے سپر ٹیکس کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ 293 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس امین الدین خان نے جاری کیا۔ 

وفاقی آئینی عدالت نےانکم ٹیکس آرڈیننس2001کے سیکشن 4Cکےتحت سپرٹیکس کے نفاذ کوآئینی قرار دےدیا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سپر ٹیکس کا نفاذ انکم ٹیکس سے آزاد اور ایک الگ ٹیکس کے طور پر تصور کیا جائے گا۔

عدالت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے سیکشن 4C کے خلاف فیصلے کالعدم قرار دے دیے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سیکشن 4C کے تحت ٹیکس کا نفاذ ٹیکس سال2022 اور اس کے بعد کےسالوں پرلاگو ہوگا۔سیکشن 4C کا اطلاق ان تمام آمدنیوں پر ہوگا جو علیحدہ ٹیکس رجیم کے تحت آتی ہیں، سرمائے میں اضافے پر بھی سیکشن 4C کے تحت سپر ٹیکس کا اطلاق ہوگا۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا ہے کہ  پارلیمنٹ انکم ٹیکس آرڈیننس کے تحت آمدن پر ٹیکس لگانے کا مکمل اختیار رکھتی ہے۔

عدالت نے کہا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سےایف بی آر کوسرکلر جاری کرنےکی ہدایت دائرہ اختیارسے باہرہے۔

وفاقی آئینی عدالت نے کہا کہ سپر ٹیکس عام انکم ٹیکس کے علاوہ ہے، اس کا متبادل نہیں ، پیٹرولیم اور ایکسپلوریشن کمپنیوں پر سپرٹیکس کااطلاق مخصوص قانونی حدود اور معاہدوں کے مطابق ہوگا، فلاحی اور پنشن فنڈز سپرٹیکس سے استثنیٰ کے لیے سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرانےکے پابند ہوں گے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ قانون سازی کےذریعے ماضی سے ٹیکس لگانا قانونی طور پرجائز ہے، مخصوص شعبوں پر زیادہ شرح سے سپرٹیکس لگانا امتیازی سلوک نہیں بلکہ قانون سازوں کا اختیار ہے۔

 وفاقی آئینی عدالت نے فیصلے میں کہا کہ سپر ٹیکس صرف اس آمدن پر لاگو ہوگا جس پر بنیادی ٹیکس بنتا ہے،  ٹیکس سے مستثنی آمدن سپر ٹیکس سے بھی مستثنی ہے،  جس آمدن پر قانون کے تحت ٹیکس نہیں اس پر سپر ٹیکس کا اطلاق بھی نہیں ہوگا۔

فیصلے کے مطابق  جائیداد یا شیئرز کی فروخت پر ٹیکس چھوٹ ہو تو سپر ٹیکس لاگو نہیں ہوگا، وراثت یا مخصوص مدت کے بعد حاصل آمدن پر سپر ٹیکس عائد نہیں ہوگا،  زرعی زمین کی فروخت یا آمدن پر بھی سپر ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
ایک فرد کو روزانہ کتنی مقدار میں چینی کا استعمال کرنا چاہیے؟
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وزیر اعظم نے “اپنا گھر اسکیم “کا باقاعدہ افتتاح کر دیا ، اسکیم کی خود نگرانی کرنے کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
پی ٹی سی ایل نے پاکستان میں ای اینڈ کی سرمایہ کاری میں ممکنہ تبدیلی سے متعلق خبروں کی تردیدکر دی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
خطے میں جاری کشیدگی اور آبنائے ہرمز کی بندش کے بعد گوادر بندرگاہ پر جہازوں کی آمد ورفت میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وزارت پیٹرولیم کا ملک بھر میں نئے گیس کنکشن پر پابندی کا فیصلہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
چین کے تعاون سے تیار کردہ پہلی ہنگورکلاس آبدوز پاک بحریہ کے بیڑے میں شامل
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
آبنائے ہرمز میں آمد و رفت بحال کرنے کیلئے امریکا کا نیا بین الاقوامی اتحاد بنانے کا منصوبہ سامنے آگیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
کیمبرج نے پاکستان سمیت مختلف خطوں میں اے لیول ریاضی کا پرچہ آؤٹ ہونےکی تصدیق کردی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
وہ انوکھا ٹریفک سگنل جہاں سال میں صرف ایک بار سبز لائٹ روشن ہوتی ہے
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
سکیورٹی کمزوریاں دور کرنے کیلئے گوگل کروم کو فوری اپ ڈیٹ کرلیں
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
خلیج فارس کا مستقبل امریکا کی موجودگی کے بغیر روشن ہوگا، خطے میں غیر ملکی عناصر کیلئے کوئی جگہ نہیں: ایرانی سپریم لیڈر
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
107 سالہ خاتون اچھی صحت کے باعث انٹرنیٹ پر وائرل
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
چینی سائنسدان کاربن ڈائی آکسائیڈ کو جیٹ ایندھن میں تبدیل کرنے میں کامیاب
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نواز کا جنوبی پنجاب کےکچہ ایریا کیلئے 23 ارب کے ترقیاتی منصوبوں کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
وفاقی حکومت نے خیبر پختونخوا کو سی این جی اسٹیشنز کیلئےگیس دینے سے انکار کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ہندو طلبہ کیلئے مذہبی تعلیم باقاعدہ نصاب کا حصہ بنادی گئی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
ملک بھر میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں اضافہ
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
راکٹ بوسٹرز سے لیس وہ گاڑی جو 0.9 سیکنڈ میں 100 کلومیٹر رفتار سے دوڑ سکتی ہے
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
تازہ ترین
افغان طالبان رجیم کا انگور اڈہ میں سول آبادی پر حملہ، بچوں سمیت 5 افراد زخمی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
Headline تازہ ترین
بنگلورو میں بارش اور اولوں نے تباہی مچادی، 10 افراد ہلاک، مزید بارش کی پیشگوئی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خیبر پختونخوا میں زکوٰۃ فنڈ حاضر سروس اور ریٹائرڈ سرکاری ملازمین میں تقسیم ہونے کا انکشاف
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
عوام کیلئے سہولت، نارمل پاسپورٹ اب 21 دن کی بجائے 14 دن میں جاری ہوگا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
صومالی قزاقوں کے ہاتھوں پاکستانیوں کے اغوا کے بعد صومالیہ کی حکومت کی پاکستان کو تعاون کی یقین دہانی
DAILY MITHAN Apr 30, 2026
پاکستان
پاک فوج نے چمن سیکٹر میں افغان طالبان کی چوکیوں اور گاڑیوں کو تباہ کردیا
DAILY MITHAN Apr 29, 2026