Skip to content
  • Monday, 15 June 2026
  • 5:14 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں

حالیہ پوسٹس

  • دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
  • کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
  • اسٹیٹ بینک کا شرح سود 11.5 فیصد پر برقرار رکھنے کا اعلان
  • جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
  • پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
Headline تازہ ترین

دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں

DAILY MITHAN Feb 18, 2026 0


دنیا کے وہ ممالک جو بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی ختم کرنے کیلئے کام کر رہے ہیں

مختلف ممالک کی جانب سے اس حوالے سے کام کیا جا رہا ہے / فائل فوٹو

گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد ممالک نے اعلان کیا ہے کہ وہاں بچوں اور نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی کو ختم یا محدود کیا جائے گا۔

آسٹریلیا دنیا کا پہلا ملک تھا جس نے 2025 کے آخر میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

مگر دیگر متعدد ممالک کی جانب سے اسی طرح کے منصوبے تیار کیے گئے ہیں یا تجاویز سامنے آئی ہیں۔

اس پابندی کا مقصد بچوں اور نوجوانوں کو ذۃنی صحت کے امراض اور دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کرنا ہے۔

تو ایسے ممالک کے بارے میں جانیں جہاں بچوں اور نوجوانوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے یا پہلے ہی پابندی عائد کی جاچکی ہے۔

آسٹریلیا

آسٹریلیا نے دسمبر 2025 میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی تھی۔

اس پابندی کے تحت بچوں کے لیے فیس بک، انسٹا گرام، اسنیپ چیٹ، تھریڈز، ٹک ٹاک، ایکس (ٹوئٹر)، یوٹیوب اور ریڈیٹ وغیرہ کو بلاک کیا گیا۔

البتہ اس میں واٹس ایپ یا یوٹیوب کڈز کو شامل نہیں کیا گیا۔

آسٹریلین حکومت کے مطابق جو سوشل میڈیا ایپ اس پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنانے میں ناکام ہوگی اس پر 3 کروڑ 44 لاکھ ڈالرز جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

حکومت نے بتایا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی جانب سے صارفین کی عمر کی تصدیق کے لیے متعدد طریقہ کار استعمال کیے جائیں اور صارف کی جانب سے درج کی جانے والی عمر پر انحصار نہ کیا جائے۔

ڈنمارک

ڈنمارک کی جانب سے 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کی جا رہی ہے۔

حکومت کی جانب سے نومبر 2025 میں اعلان کیا تھا کہ اس پابندی کے حوالے سے حکومتی اتحاد میں شامل 3 جماعتیں اور حزب اختلاف کی 2 جماعتیں متحد ہوگئی ہیں۔

اس حوالے سے قانون 2026 کے وسط میں پیش کیے جانے کا امکان ہے جبکہ عمر کی تصدیق کے لیے ایک ایپ بھی متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے۔

فرانس

جنوری 2026 میں فرانسیسی پارلیمان نے ایک بل کی منظوری دی تھی جس کے تحت 15 سال سے کم عمر بچوں تک سوشل میڈیا کی رسائی کو بلاک کیا جائے گا۔

فرانس کے صدر نے اس بل کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے بچوں کو اسکرینوں سے دور رکھنے میں مدد ملے گی۔

ابھی اس بل کو ایوان بالا میں پیش کیا جائے گا جس کے بعد ایک بار پھر ایوان زیریں میں اس کی منظوری دی جائے گی۔

جرمنی

فروری 2026 کے شروع میں جرمن چانسلر کی جماعت نے 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی تجویز پر مشاورت شروع کی۔

مگر واضح نہیں کہ اس کی منظوری دی جائے گی یا نہیں کیونکہ حکومتی اتحاد میں شامل جماعتیں مکمل پابندی کی حمایت کرنے سے ہچکچا رہی ہیں۔

یونان

فروری 2026 کے شروع میں ایک میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ یونان کی جانب سے بہت جلد 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کا اعلان کیا جائے گا۔

ملائیشیا

ملائیشیا کی حکومت نے نومبر 2025 میں کہا تھا کہ وہ 16 سال سے کم عمر بچوں پر سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی عائد کرنے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔

ملائیشیا کی جانب سے رواں سال کسی وقت اس پابندی کا اطلاق کیے جانے کا امکان ہے۔

سلوانیا

سلوانیا کی جانب سے اس حوالے سے ایک قانون کا مسودہ تیار کیا گیا ہے۔

یہ اعلان سلوانیا کے ڈپٹی وزیراعظم نے فروری 2026 کے شروع میں کیا تھا۔

حکومت کی جانب سے شیئر کیے جانے والے مواد کو ریگولیٹ کرنے کی بھی منصوبہ بنایا گیا ہے۔

اسپین

اسپین کی حکومت نے بھی فروری 2026 میں اعلان کیا تھا کہ 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا کے استعمال پر پابندی کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔

اس حوالے سے بل کو پارلیمان سے منظور کرانے کی ضرورت ہے۔

حکومت کی جانب سے ایک ایسے قانون پر بھی غور کیا جا رہا ہے جس کے تحت سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ پر ان کمپنیوں کے عہدیداران کے خلاف مقدمات دائر کیے جائیں گے۔

برطانیہ

برطانیہ کی جانب سے بھی 16 سال سے کم عمر بچوں کے لیے سوشل میڈیا تک رسائی کو ختم کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔

اس حوالے سے حکومت کی جانب سے شراکت داروں سے مشاورت کی جا رہی ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
دنیا کے امیر ترین شخص ایلون مسک دن کا آغاز کیسے کرتے ہیں؟ ان کی زبانی جانیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا پنجاب یونیورسٹی نے حیات شخصیات پر پی ایچ ڈی کی پالیسی تبدیل کر دی؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جی بی کے 6 حلقوں میں نتائج پر اعتراضات مسترد، پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ کی نشستیں برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پی سی بی نے سینٹرل کانٹریکٹس میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کردیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
کیا اسمارٹ فون کو چارجنگ کے دوران استعمال کرنے سے بیٹری کو نقصان پہنچتا ہے؟
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
پنکی نے سابق شوہر سے کوکین بنانا سیکھا اور طلاق کے بعد اپنا کام شروع کیا، عبوری چالان
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
Pinco Online Kazino (Пинко) 2026 – Yeni Oyunçular üçün Bonuslar
Jun 15, 2026
تازہ ترین
test123123
andrew571224 Jun 15, 2026
تازہ ترین
وزیر خزانہ نے سپر ٹیکس کے مکمل خاتمے کا عندیہ دیدیا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
چین کا نیا تعمیراتی منصوبہ جو حیران کر دینے والا ہے
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
علی ظفر نےکینیڈا میں نیا ریکارڈ قائم کردیا، 45 ہزار سے زائد افراد کی کانسرٹ میں شرکت
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
کے پی حکومت کا گندم اور آٹےکی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کیلئے وفاق سے مداخلت کا مطالبہ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
واٹس ایپ میں ایک بہترین فیچر کا اضافہ جسکا مطالبہ صارفین عرصے سے کر رہے ہیں
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ 2026 میں بھی جاپانی مداحوں کی صفائی کی روایت برقرار
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
آج سے پہلے اگر پنڈی اسلام آباد میں اتنا تعاون ہوتا تو کئی عالمی اعزاز مل چکے ہوتے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
جینیوا میں امریکا اور ایران کے درمیان معاہدے کی تقریب کی میزبانی پاکستان کریگا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
Headline تازہ ترین
‘ٹرمپ کامعاہدہ ہمیں پابند نہیں کرتا’، اسرائیلی وزیر ایران امریکا معاہدے پر سیخ پا
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
عمران خان کو انٹرا ویٹریل انجیکشن کی ڈوز لگادی گئی، بیرسٹر گوہر کی تصدیق
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
تازہ ترین
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، 2 پائلٹ شہید
DAILY MITHAN Jun 15, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
گلگت بلتستان کے 7 حلقوں میں انتخابی اعتراضات پر سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
امریکا اور ایران کے درمیان طویل اور اہم مذاکرات کے بعد امن معاہدہ طے پا گیا: وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 15, 2026
پاکستان
بجٹ ریلیف پرمبنی ہے، ہم خوشحالی کے دور میں داخل ہو رہے ہیں: عطا تارڑ کا دعویٰ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026