پاکستان کے قومی خلائی ادارے سپارکو نے اسپیس ٹیکنالوجی کے حوالے سے اہم پیشرفت کی ہے۔
سپارکو کی جانب سے مقامی سطح پر تیار کردہ الیکٹرو آپٹییکل 2 (ای او 2) سیٹلائیٹ کامیابی سے خلا میں لانچ کر دیا گیا ہے۔
اس سیٹلائیٹ کو چین کے یانگ جیانگ سی شور سینٹر سے خلا میں لانچ کیا جائے گا۔
سپارکو کے ترجمان نے بتایا کہ یہ سیٹلائٹ پاکستان کی زمین کے مشاہدے اور امیجنگ کی صلاحیت بڑھائے گا۔
ترجمان کے مطابق ای او 2 سیٹلائیٹ کی لانچ ملکی خلائی مہارت کی علامت ہے، جبکہ یہ سیٹلائیٹ منصوبہ بندی اور وسائل کے انتظام کے لیے اہم ڈیٹا فراہم کرے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ اس لانچ سے پاکستان کے سیٹلائیٹس کے بیڑے میں اضافہ، مشاہدات کی تسلسل اور درستگی بہتر ہوگی۔
سپارکو ترجمان نے مزید بتایا کہ یہ لانچ سیٹلائیٹ کے شعبے میں برتری، قدرتی آفات کے انتظام اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں معاون ثابت ہوگی۔
ترجمان نے کہا کہ ای او 2 پاکستان کی سیٹلائیٹ تیاری میں خود انحصاری کو ظاہر کرتا ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سپارکو کی جانب سے جنوری 2025 میں ای او 1 سیٹلائیٹ کو لانچ کیا گیا تھاْ
اس سیٹلائیٹ کو بھی چین کے ایک مرکز سے لانچ کیا گیا تھا۔
اس موقع پر سپارکو کے ترجمان نے بتایا تھا کہ اس سیٹلائیٹ کو ڈیزاسٹر ریسپانس اور زراعت میں مدد کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔
ترجمان نے بتایا کہ ای او 1 کو شہری منصوبہ بندی میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھی ڈیزائن کیا گیا ہے۔
سپارکو کے مطابق یہ سیٹلائیٹ خوراک کی حفاظت اور پانی کے انتظام میں مددگار ثابت ہوگا جبکہ ملک بھر میں قدرتی وسائل کی نگرانی میں اضافہ ہوگا۔


























Leave a Reply