Skip to content
  • Tuesday, 21 April 2026
  • 3:34 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا ایران دشمنی کیوں؟

حالیہ پوسٹس

  • گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
  • ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
  • لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
  • ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
  • نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
Headline تازہ ترین

امریکا ایران دشمنی کیوں؟

DAILY MITHAN Feb 12, 2026 0

[ad_1]

حالیہ دنوں ایران امریکا تعلقات میں خاصی کشیدگی چل رہی ہے اگرچہ اس میں بظاہر وقتی ٹھہراؤ آیا ہے مگر منافرتوں کی چنگاری اندر ہی اندر سلگ رہی ہے اور دونوں ممالک آنیوالے دنوں میں ایک دوسرے کے خلاف اپنی اپنی سیاسی، معاشی اور عسکری اسٹرٹیجی پر کام کر رہے ہیں بالخصوص امریکا کسی بھی قیمت پر ایران کی نیوکلیئر پاور کو قبول کرنے پر تیار نہیں ۔

اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ایک طرف امریکا کا طاقتور ترین ابراہم لنکن بحری بیڑا ایران کے گردمنڈلا رہا ہے، دوسری طرف عرب خلیجی ریاستوں اور ترکیہ کی بھرپور سفارت کاری سے عمان کے کیپیٹل مسقط میں امریکا ایران مذاکرات چل رہے ہیں۔

 خلیجی عرب ممالک جہاں امریکا کے طاقتور عسکری اڈے ہیں، ان کی بھرپور کاوش ہے کہ کسی طرح یہ بڑی جنگ ٹل جائے جبکہ مغربی رائے عامہ ان دِنوں ایران کے اندر ہونے والے حکومت مخالف احتجاج میں ہلاکتوں پر اضطراب میں ہے، مغربی میڈیا ان ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں بتا رہا ہے۔

اس تمامتر خلفشار کی جڑیں 1979 کے ایرانی انقلاب میں پیوست ہیں جو امریکا کے مضبوط ترین اتحادی شہنشاہ ایران رضا شاہ پہلوی کا تخت الٹ کر برپا کیا گیا تھا، تب سے لیکر آج تک ہر دو ممالک کی قیادتیں ایک دوسرے کو کبھی نرم کبھی گرم پھونکیں مارتی چلی آرہی ہیں۔

اسلامی ایران کی مذہبی و انقلابی قیادت کو امریکا پر اصل غصہ یا شکایت، انقلاب کی جدوجہد کے دوران شاہِ ایران کیلئے امریکا کی بے پایاں حمایت تھی حالانکہ اُس دور کے تہران میں امریکی سفیر کی یاد داشتوں کا مطالعہ کیا جائے تو عیاں ہوتا ہے کہ بظاہر شاہ ایران کی بھرپور حمایت کا پیہم اعادہ کرنے کے باوجود اُس دور کی امریکی انتظامیہ بالخصوص پریذیڈنٹ جمی کارٹر کا شاہ پر اندرونی حوالے سے شدید دباؤ رہا کہ وہ مظاہرین پر تشدد سے باز رہیں اپنے عوام کے حق تقریر و تحریر اور حق احتجاج کا احترام کریں۔

 ویسے بھی جن لوگوں نے کارٹر کی آٹو بائیو گرافی پڑھ رکھی ہے انہیں یہ حقیقت سمجھنے میں قطعی دقت نہ ہو گی کہ کارٹر امریکی انتظامیہ کے سربراہ کی حیثیت سے ہیومین رائٹس کے متعلق کتنے حساس اور فکر مند تھے۔

چاہیے تو یہ تھا کہ شاہ کیخلاف انقلاب سے قبل جو ہوا سو ہوا کے تحت الجھاؤ ختم ہوتے ہی ایک نئے دور کا بہتر آغاز کرتے ہوئے ہر دو ممالک کی قیادتیں زیادہ ذمہ داری کا مظاہرہ کرتیں مگر یہاں ہوش پر جوش اور رواداری پر شدت پسندی کے جذبات نے غلبہ پائے رکھا، جو امریکی سفارت کاروں کو طویل عرصے تک یرغمال بنائے رکھنے سے شروع ہوا اور نت نئے بگاڑ کی طرف بڑھتا چلا گیا ۔

حضرت آیت اللہ خمینی کے انقلاب کو محض امریکا دشمنی کا چیلنج ہی درپیش نہیں تھا شاہ ایران کے ہمدردوں یا باقیات کا بھی سامنا تھا اسکے ساتھ ہی اپنے قریب ترین ہمسائے عراق کے صدر صدام حسین کا چیلنج بھی کم اہم نہیں تھا جن کیساتھ پوری دہائی پر محیط ایران کی تھکا دینے والی جنگ جاری رہی۔

یوں اندرونی اور بیرونی ہر دو محاذوں پر جو خلفشار برپا رہا آخر اس کے نتائج کی قیمت بھی مابعد ایرانی قوم نے ہی چکانی تھی لیکن دشمنیوں کا سلسلہ یہیں تک محدود نہیں رہا بلکہ مڈل ایسٹ میں مضبوط امریکی اتحادیوں اسرائیل، اردن، مصر اور سعودی عرب تک پھیلتا چلا گیا، نتیجے میں ایرانی قیادت کو مختلف ممالک میں اپنی ہم خیال تنظیموں کا سہارا لینا پڑا، جن میں لبنان کی حزب اللہ اور فلسطین کی حماس پیش پیش تھیں۔

 بلاشبہ ہمارے انقلابی ایرانی بھائیوں کی امریکیوں سے شکایات چار دہائیوں سے بھی بڑھ کر ہیں، وہ مڈل ایسٹ میں اسرائیل کے قیام کو ایک ناسور قرار دیتے رہے ہیں، بقول ایرانی صدر احمدی نژاد جسکا وجود صفحہ ہستی سے مٹا کر دم لیں گے لیکن یہ تو ماننا پڑے گا کہ موجودہ دنیا کے نارمز ایسے رویوں یا پالیسیوں کو بہ نظر تحسین نہیں دیکھتے۔

 یو این ہیومن رائٹس چارٹر تو تمام ممالک کی آزادی، آئین، جمہوریت، انسانی حقوق کے تحفظ اور کمزور طبقات کا سہارا بننے کی بات کرتا ہے، ایسے میں اگر ہم یو این کی کسی بھی ممبر قوم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی بات کریں اور یہ بھی چاہیں کہ ہم یورینیم کی افزودگی کرتے ہوئے اٹیمی طاقت کے حصول کی کوششیں کریں تو عالمی طاقتوں میں اس کیخلاف فضا ضرور بنے گی۔

ایرانی انقلابی قیادت کو امریکا سے جتنی بھی شکایات ہیں ان سب کے علی الرغم اگر درویش خطے کی مجموعی صورتحال کے تناظر میں جائزہ لے تو بہت سے ایسے امریکی اقدامات سے انکار نہیں کیا جا سکتا جن سے براہ راست ایران اور ایران کی مذہبی قیادت کو فائدہ و استحکام ملا۔

عراق سے صلح اسکی ایک مثال ہے، حالیہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی قیادت سے داعش کی باقیات کے خاتمے کیلئے مل کر کام کرنے کی اپیل کی ہے انہیں یہ بھی پوچھنا چاہیے تھا کہ آپ کی دشمن بد ترین دہشت گرد تنظیم القاعدہ کا خاتمہ کس نے کیا؟

 یہ حقیقت پوری دنیا پر عیاں ہے کہ ایران کو اسکے بدترین مخالفین سے امریکیوں نے نجات دلائی، ایرانی قیادت کو یہ ضرور غورکرنا چاہیے کہ موجودہ دنیا میں آگے بڑھنے کیلئے شدت پسندی پر مبنی نعرے اور پالیسیاں کارگر نہیں، آج کی دنیا میں داخلی و خارجی پالیسیاں صرف اور صرف اپنے عوام کے مفاد میں تشکیل دینا ہی عقلمندی ہے۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

[ad_2]

Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
گزشتہ 24 گھنٹوں میں کویت پر ایران سے 4 میزائل اور 42 ڈرون حملے
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کا آیت اللّٰہ خامنہ ای کے چہلم پر ملک بھر میں تعزیتی تقاریب کا اعلان
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ڈیڈلائن ختم ہونے سے پہلے دلچسپ اور تیز تر سفارتی کوششوں کی تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
نیتن یاہو نے ٹرمپ کو کال کرکے کہا جنگ بندی نہ کریں، اسرائیلی عہدیدار
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ٹرمپ کا بعض نیٹو ممالک کو ایران جنگ میں حمایت نہ کرنے پر سزا دینے پر غور : امریکی جریدہ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
فلوریڈاکے گورنرنے ریاست میں شریعہ قانون اور دہشتگرد گروہوں پر پابندی لگادی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
ایران سے دوبارہ جنگ کیلئے تیار ہیں: نیتن یاہو
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایران جنگ میں خدا امریکا کی مددکررہا ہے، صدر ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
کسی بھی وجہ سے صورتحال غیرمتوقع ہوئی تو ایران پر پہلے سے زیادہ طاقتور حملے ہونگے: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
ایرانی عوام صرف آزادی چاہتے ہیں وہ تکلیف بھگتنے کیلئے بھی تیار ہیں: ٹرمپ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستانی باکسر سمیر خان نے بھارتی جھنڈا زمین سے اٹھا کر اسپورٹس مین اسپرٹ کی مثال قائم کردی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
امریکا نے فیصلہ کن آپریشن کیا، ایران کو جنگ بندی کیلئے گڑگڑانا پڑا: امریکی وزیر جنگ
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
اسرائیلی انٹیلی جنس کی بڑی ناکامی، حزب اللہ رہنما کے بجائے اپنے ہی حامی کو ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
جنگ بندی کے باوجود اسرائیل کے لبنان پر شدید حملے، 254 افراد جاں بحق، 1100 سے زائد زخمی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
Headline تازہ ترین
غزہ میں جنگی جرائم میں ملوث اسرائیلی فوجیوں کو نفسیاتی مسائل کا سامنا
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
تازہ ترین
سیز فائرکی خلاف ورزیاں امن عمل کی روح کو متاثرکر رہی ہیں، تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں: وزیراعظم
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
خیرپور میں منکی پاکس کی وبا کی وفاقی سطح پر تحقیقات، ماہرین کی ٹیم اسلام آباد سے روانہ
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
لبنان پر اسرائیلی حملے جاری رہے تو ایران جنگ بندی معاہدے سے دستبردار ہو سکتا ہے: ایرانی میڈیا
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
Headline تازہ ترین
دنیا بھر میں ایرانی سفارتخانوں نے ٹرمپ کی دھمکیوں کو مذاق میں اُڑا دیا، ٹوئٹس وائرل
DAILY MITHAN Apr 8, 2026
تازہ ترین
ایران جنگ بندی کیلئے امریکا نے پاکستان پر دباؤ ڈالا، ٹرمپ 21 مارچ سے جنگ بندی کے خواہاں تھے: برطانوی اخبار
DAILY MITHAN Apr 8, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
لبنانی وزیراعظم کی لبنان اور اس کے عوام پر حملوں کے فوری خاتمے کیلئے پاکستان سے تعاون کی درخواست
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
جے ڈی وینس سمیت دیگر امریکی حکام خصوصی مہمان ہونگے: محسن نقوی
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکا ایران جنگ بندی سفارت کاری اور مکالمے کی فتح ہے: پاکستانی سفیر
DAILY MITHAN Apr 9, 2026
پاکستان
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر باقر قالیباف کل رات پاکستان پہنچیں گے: ذرائع
DAILY MITHAN Apr 8, 2026