محکمہ موسمیات کے مطابق رمضان 1447ھ کے نئے چاند کی پیدائش 17 فروری کو شام 5 بج کر ایک منٹ پر ہوگی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 18 فروری کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں اور سندھ میں چاند دیکھنے کا آخری وقت شام 7 بج کر 24 منٹ ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ پنجاب میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 8 منٹ تک ہوگا اور بلوچستان میں چاند دیکھنے کا آخری وقت 7 بج کر 47 منٹ مقرر کیا گیا ہے۔
خیبر پختونخوا میں چاند دیکھنے کا وقت شام 7 بج کر 13 منٹ تک رہے گا، آزاد جموں و کشمیر میں چاند دیکھنے کا وقت شام 6 بج کر 58 منٹ پر ختم ہوگا اور گلگت بلتستان میں رویتِ ہلال کا وقت شام 6 بج کر 53 منٹ تک ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق18 فروری کی شام ملک کے بیشترحصوں میں مطلع صاف یا جزوی ابرآلود رہے گا۔


























Leave a Reply