Skip to content
  • Sunday, 14 June 2026
  • 1:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی سے کیا مراد ہے اور یہ نام کیسے رکھا گیا؟

حالیہ پوسٹس

  • سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
  • اے آئی عہد کو اپنانے کیلئے چینی یونیورسٹی نے 12 ہزار پرانی ڈگری پروگرامز ختم کر دیے
  • پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
  • غیر ملکی ایجنسیاں ’جاسوس کچھوؤں اور مچھلیوں‘ کے ذریعے چینی سمندروں پر نظر رکھ رہی ہیں: چین کا دعویٰ
  • ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
Headline تازہ ترین

چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی سے کیا مراد ہے اور یہ نام کیسے رکھا گیا؟

DAILY MITHAN Feb 11, 2026 0


چیٹ جی پی ٹی میں جی پی ٹی سے کیا مراد ہے اور یہ نام کیسے رکھا گیا؟

امریکی کمپنی نے اس اے آئی چیٹ بوٹ کو تیار کیا ہے / فائل فوٹو

دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کرنے والے اولین جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس میں چیٹ جی پی ٹی سرفہرست ہے۔

چیٹ جی پی ٹی اب بھی دنیا کا مقبول ترین اے آئی چیٹ بوٹ ہے جو لگ بھگ ہر طرح کے سوالات کا جواب دے سکتا ہے۔

اوپن اے آئی کے تیار کردہ اس اے آئی چیٹ بوٹ نے ٹیکنالوجی کی دنیا کو بدل کر رکھ دیا ہے کیونکہ اب زیادہ تر بڑی کمپنیاں اسی ٹیکنالوجی کو بہتر بنانے کے لیے کام کر رہی ہیں۔

چیٹ جی پی ٹی پر جاکر آپ مختلف سوالات کے جواب جان سکتے ہیں، کوڈنگ سیکھ سکتے ہیں اور بھی بہت کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو پہلے کرنا بہت مشکل ہوتا تھا۔

مگر کیا آپ نے کبھی سوچا کہ چیٹ جی پی ٹی ٹی میں جی کس لفظ کا مخفف ہے، یا پی سے کیا مراد ہے اور ٹی کس لفظ کی نمائندگی کرتا ہے؟

جی پی ٹی میں جی کس لطف کا مخفف ہے؟

جی پی ٹی میں جی سے مراد جنریٹیو ہے۔

اس اصطلاح کا مطلب یہ ہے کہ اے آئی سسٹم نئے ٹیکسٹ اور تناظر کو تیار کرسکتا ہے اور صرف تجزیہ نہیں کرتا۔

جنریٹیو اے آئی اے آئی ٹیکنالوجی کی ایک مخصوص قسم ہے جو ڈیپ لرننگ پروسسیس پر انحصار کرتی ہے جو کہ انسانی دماغ کے کام کرنے کے انداز سے متاثر ہے۔

جی پی ٹی میں موجود پی کا مطلب کیا ہے؟

جی پی ٹی میں پی سے مراد پری ٹرینڈ ہے اور یہ اس حقیقت کی عکاسی کرتا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو بہت زیادہ مقدار میں ڈیٹا سے تربیت دی گئی۔

پری ٹرینڈ اے آئی ماڈلز کو ٹیکسٹ ڈیٹا سے تربیت دی جاتی ہے اور پھر عوام کے لیے متعارف کرایا جاتا ہے۔

چیٹ جی پی ٹی کو اوپن کرول نامی ڈیٹا سیٹ سے تربیت فراہم کی گئی جو اربوں ویب پیجز پر مشتمل ہے جن کو 2008 سے اکٹھا کیا گیا جبکہ دیگر ذرائع بھی استعمال کیے گئے۔

پری ٹرینڈ اے آئی سسٹمز انسانی فیڈ بیک سے بھی خود کو بہتر بناتے ہیں۔

جی پی ٹی میں موجود ٹی کس لفظ کی نمائندگی کرتا ہے؟

جی پی ٹی میں ٹی سے مراد ٹرانسفارمر ہے جو کہ ایک ڈیجیٹل نیورل نیٹ ورک ہے جو اس پلیٹ فارم میں کسی سوال پر ردعمل ظاہر کرتا ہے۔

یعنی ٹرانسفارمر ٹیکسٹ کو ٹوکنز میں تبدیل کرکے آپ کو جواب فراہم کرتا ہے۔

عمومی طور پر جی پی ٹی ایک لارج لینگوئج ماڈل ہے جو ڈیپ لرننگ اور نیورل نیٹ ورکس کو استعمال کرکے پہلے سے فیڈ ڈیٹا کے ذریعے آپ سے رابطہ کرنا سیکھتا ہے۔

تو یہ نام کیسے رکھا گیا؟

بظاہر چیٹ جی پی ٹی نام رکھنے کا فیصلہ آخری منٹ میں ہوا۔

ایک پوڈ کاسٹ میں اوپن اے آئی کے چیف ریسرچ آفیسر مارک چن اور چیٹ جی پی ٹی کے سربراہ نک ٹرولے نے بتایا کہ یہ نام اس اے آئی چیٹ بوٹ کو متعارف کرانے سے پہلے رکھا گیا تھا۔

پہلے تو اسے چیٹ ود جی پی ٹی 3.5 کا نام دیا گیا مگر اسے متعارف کرانے سے پہلے ایک میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ نام کو سادہ بنایا جانا چاہیے۔

تو ٹیم نے چیٹ جی پی ٹی تجویز کیا اور یہ سب کو پسند بھی آیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
سانحہ بلدیہ ٹاؤن کیس کا فیصلہ میرے نظریے کی جیت ہے، مصطفیٰ کمال
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
پسند کی شادی کرنے پر باپ نے پولیس اسٹیشن میں ہی بیٹی کو قتل کرڈالا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایران نے افزودہ یورینیم کے ذخائر سیل کر کے زیر زمین تنصیبات میں بارودی سرنگیں نصب کردیں: امریکی میڈیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
فیفا ورلڈکپ کے دوران انگلش ٹیم کا سامان چوری کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
خیبرپختونخوا پولیس کا مائننگ ایکسپلوسیو کے دہشتگردی میں استعمال کو روکنے کیلئے حکمت عملی بنانے کا فیصلہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں موسم آج بھی گرم رہنے کی پیشگوئی، درجہ حرارت 36 ڈگری تک جانے کا امکان
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی فوج کا طیارہ تربیتی پرواز کے دوران گر کر تباہ
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سندھ کے دیہی علاقوں میں 5 ہزار ٹوائلٹس کی تعمیر مکمل
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سوئٹزر لینڈ اور قطر کے درمیان میچ 1-1 گول سے برابر
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
سڈنی کے ساحل پر شارک کے حملے میں خاتون شدید زخمی
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
خیبرپختونخوا میں بارش، آندھی اور آسمانی بجلی گرنےکے واقعات میں 7 افراد جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
محمود خان اچکزئی کی وزیراعظم کو بیٹھ کر معاملات آگے بڑھانے کی پیشکش
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
تازہ ترین
ایرانی فوج نے امریکی صدر کا آج ڈیل پر دستخط ہونے کا دعویٰ مسترد کر دیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی کی عدالت کا ملزم کو 20 ہزار درہم جرمانہ اداکرنے کا حکم
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرادیا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
Headline تازہ ترین
امریکا ایران کے درمیان اگلے 24 گھنٹے میں معاہدےکو حتمی شکل دیے جانےکی توقع ہے، وزیراعظم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
آزاد کشمیر کے کچھ بہکے ہوئے بھائی کسی ایجنڈے پر چل رہے ہیں، خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
عوامی ایکشن کمیٹی کو بیرونی فنڈنگ حاصل ہے،کمیٹی نے اراکین کے حلف نامے سے پاکستان سے الحاق کے خاتمے کا مطالبہ کیا: رانا ثنا
DAILY MITHAN Jun 14, 2026
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026