ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کے بھارت کے ساتھ میچ کے بائیکاٹ کے معاملے پر آئی سی سی کا وفد چند گھنٹوں میں پاکستان پہنچ رہا ہے۔
ذرائع کے مطابق وفد ڈپٹی چیئرمین آئی سی سی کی سربراہی میں لاہور پہنچ رہا ہے ، آئی سی سی وفد اور بی سی بی وفد کے پہنچنے کے بعد انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کا اہم اجلاس ہو گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں پاکستان کے بائیکاٹ کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات چیت ہو گی، بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کے صدر امین الاسلام بھی لاہور پہنچ چکے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی سی سی وفد اور بی سی بی صدر اجلاس کے بعد آج ہی واپس چلے جائیں گے۔
ذرائع کے مطابق آئی سی سی وفد ساڑھے4 بجے کولمبو سے لاہور پہنچے گا۔
خیال رہےکہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شرکت کرنے لیکن بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنےکا اعلان کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف 15 فروری کو میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کی کئی وجوہات ہیں تاہم بنگلادیش کے حوالے سے آئی سی سی کا جانبدارانہ فیصلہ مرکزی حیثیت رکھتا ہے، حکومت پاکستان اس معاملے پر بنگلا دیش کے ساتھ اظہار یکجہتی دکھانا چاہتی تھی۔


























Leave a Reply