چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) محسن نقوی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔
کولمبو میں کھیلے گئے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان نے فہیم اشرف کی بیٹنگ کی بدولت نیدرلینڈز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3وکٹوں سے شکست دے دی۔
نیدر لینڈز کی ٹیم پاکستان کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز پر آؤٹ ہوئی۔
ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے آغاز تو اچھا کیا لیکن پھر مڈل آرڈر ایک بار پھر ناکام ہوا اور میچ اختتامی اوورز میں پھنس گیا۔
پاکستان کو ہدف کے تعاقب میں آخری 2 اوورز میں 29 رنز درکار تھے۔ ایسے میں فہیم اشرف نے ذمہ درانہ اور جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 19 ویں اوور میں 3 چھکوں کی مدد سے 24 رنز بٹورے۔
فہیم اشرف نے آخری اوور میں بھی چوکا مار کر پاکستان کو نیدرلینڈز کے خلاف شکست سے بچالیا اور 11 گیندوں پر ناقابل شکست 29 رنز بناکر گرین شرٹس کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔
چیئرمین پی سی بی نے نیدرلینڈز کے خلاف پاکستان کی جیت کو آل راؤنڈر فہیم اشرف کے جڑواں بیٹوں کے نام کر دیا۔
محسنق نقوی نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں فہیم اشرف کے جڑواں بچوں کی تصویر اپ لوڈ کرتے ہوئے لکھا کہ ‘نیدرلینڈز کی ٹیم بہت اچھا کھیلی ، آج کا میچ خوبصورت جڑواں بچوں کے نام کرتا ہوں’۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ان بچوں کی صحت مند اور خوشیاں بھری زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں۔


























Leave a Reply