Skip to content
  • Saturday, 13 June 2026
  • 10:28 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • امریکا ایران مذاکرات

حالیہ پوسٹس

  • 1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
  • گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
  • کرن جوہر نے اپنی فلم میں میرا گانا استعمال کرنے کی اجازت نہیں لی: ابرار الحق
  • ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
  • شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
Headline تازہ ترین

امریکا ایران مذاکرات

DAILY MITHAN Feb 7, 2026 0


ایران اور امریکا کے درمیان عمان میں شروع ہونیوالے مذاکرات کا نتیجہ کیا نکلے گا، اس بارے میں کوئی حتمی بات تو نہیں کہی جاسکتی لیکن جہاں تک ایران پر حملے کی تیاریوں کا معاملہ ہے تو صدر ٹرمپ نے ان میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی ۔

 ایک ہفتہ قبل امریکا کا طیارہ بردار بحری جہاز ابراہام لنکن بحیرہ عرب میں پہنچ چکا ہے، اس کیریئر اسٹرائیک گروپ کے ساتھ منسلک فضائی پلیٹ فارمز میں ایف پینتیس سی لائٹننگ ٹو، ایف اے اٹھارہ سپر ہارنیٹ، ای اے اٹھارہ جی گراؤلر، ای ٹو ڈی ہاک آئی اور ایم ایچ ساٹھ سی ہاک شامل ہیں جو فضائی دفاع، حملہ، نگرانی اور سمندری آپریشن میں استعمال ہوتےہیں، جہاز کی حفاظت اور اسکارٹ کیلئے گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر بھی ساتھ ہیں جن میں یو ایس ایس سپروانس، یو ایس ایس مائیکل مرفی اور یو ایس ایس فرینک ای پیٹرسن جونیئر شامل ہیں۔

بدھ کو امریکی فضائیہ کا تیسرا ای الیون اے طیارہ یونان کے جزیرے کریٹ پر واقع خانیا انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے سعودی عرب میں پرنس سلطان ائیر بیس پر پہنچ چکا ہے، یہ طیارے ایک فضائی مواصلاتی مرکز کے طور پر کام کرتے ہیں تاکہ امریکی افواج وسیع علاقوں میں معلومات کو تیزی اور محفوظ طریقے سے شیئر کر سکیں۔

طیاروں کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے والے ماہرا سٹیفن واٹکنز کے مطابق یہ انتہائی خصوصی طیارے کسی آپریشن کی تیاری کے آخری مرحلے میں لائے جاتے ہیں اور اب جبکہ یہ ایران کے قریب پہنچ رہے ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ انہیں کارروائی کرنی ہے۔

اس صورت حال کی بنا پر مذاکرات کی میز پر کسی مثبت نتیجے کی توقع اگرچہ کم ہی نظر آتی ہے لیکن یہ امکان بھی بہرکیف موجود ہے کہ اس طرح خطرناک جنگی ماحول میں ایرانی قیادت کے گلے پر چھری رکھ کر ایسے مطالبات منوانا مقصود ہو جو مشرق وسطیٰ میں ٹرمپ نیتن گٹھ جوڑ کے منصوبوں کی تکمیل کیلئے ضروری ہیں۔ 

گزشتہ جون میں ایران کے خلاف اسرائیلی امریکی جارحیت کے خلاف ایران کی نہایت مؤثر جوابی کارروائی نے یہ حقیقت پوری طرح واضح کردی ہے کہ صہیونی قیادت کے توسیعی عزائم اور گریٹر اسرائیل کی منزل کی جانب پیش رفت میں سب سے بڑی رکاوٹ ایران کی موجودہ قیادت ہے، معاشی مشکلات کے باعث شروع ہونے والے احتجاج کو پرتشدد اور خوں ریز ہنگاموں میں بدل کر ایران میں حکومت کی تبدیلی کی کوششیں اسی لیے کی گئی تھیں۔

صدر ٹرمپ بنفس نفیس اس مہم کی قیادت کر رہے تھے اور ایرانیوں کو یقین دلارہے تھے کہ امریکا ان کی مدد کیلئے بس پہنچ ہی رہا ہے، سابق ایرانی شہنشاہ کے فرزند ارجمند کو پیٹھ ٹھوک ٹھوک کر سیاست کی بساط پر شطرنج کے مہرے کی طرح آگے بڑھایا جارہا تھا جبکہ دنیا کو ایک نئی جنگ کے شعلوں میں جھونکنے کے اس خطرناک کھیل کا کوئی معقول جواز صدر ٹرمپ اپنے ہم وطنوں کے سامنے بھی پیش نہیں کرسکے ہیں۔

 امریکی رائے دہندگان کو قائل کرنے کی وہ کوئی ضرورت بھی محسوس نہیں کرتے ۔ان کا علانیہ مؤقف ہے کہ وہ دنیا کے کسی بھی ملک کے خلاف فوج کشی کرسکتے ہیں اور اس عمل سے ان کے اپنے ذہن کے سوا کوئی انہیں روک نہیں سکتا ہے۔

معروف امریکی سیاستداں اور چند دہائی پہلے صدارتی امیدوار رہنے والے رون پال کہتے ہیں کہ ٹرمپ نے امریکی عوام یا کانگریس کو یہ سمجھانے کی کوشش بھی نہیں کی کہ ایران کے خلاف جنگ شروع کرنا امریکیوں کے قومی مفاد میں کیوں ہے جبکہ ان کے مؤقف کے کھوکھلے پن کا اندازہ اس حقیقت سے لگایا جاسکتاہے کہ جون کی کارروائی کے بعد اگرچہ ٹرمپ کا حتمی دعویٰ تھا کہ امریکی حملوں سے ایران کی جوہری صلاحیت مکمل طور پر ختم ہوگئی ہے لیکن رون پال کے مطابق جب سی آئی اے، موساد، اور برطانیہ کی ایم آئی 6 نے دسمبر کے آخر میں پرتشدد ہنگاموں کی صورت میں حکومت گرانے کا آپریشن شروع کیا تو ٹرمپ نے بغاوت کے خلاف ایرانی حکومت کے کریک ڈاؤن کو جنگ کا بہانہ بنالیا۔

 تاہم اس سے پہلے کہ کوئی عملی اقدام کیا جاتا، ایرانی حکومت بغاوت کو کچلنے میں کامیاب ہو گئی، لہٰذا ٹرمپ نے ایران کے جوہری پروگرام کے مسئلے پر دوبارہ بات شروع کردی اور اس بار ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو بھی شامل کرلیا۔

عمان مذاکرات میں میزائل پروگرام کی شمولیت پر امریکا کے اصرار کا مقصد یہی نظر آتا ہے کہ مذاکرات کو ناکام بنادیا جائے کیونکہ جوہری صلاحیت کو پرامن مقاصد تک محدود رکھنے پر تو ایران اپنی رضامندی ظاہر کرہی چکا ہے لیکن میزائل سازی کو مذاکرات کا حصہ بنانے پر تیار نہیں،  یہی وجہ ہے کہ امریکی شہریوں کی بھاری اکثریت کو ایران کے خلاف کسی امریکی کارروائی کی ضرورت پرقائل نہیں کیا جاسکاہے ۔

رون پال کے مطابق پچھلے مہینے ایک بڑے سروے میں 70 فی صد امریکیوں نے ایران کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی کی مخالفت کی ہے، حیرت کی بات یہ ہے کہ جمہوریت کے سب سے بڑے دعویدار ملک میں فرد واحد کو یہ اختیار کیسے مل گیا ہے کہ وہ جس ملک پر چاہے حملہ آور ہوجائے، کسی بھی ملک کے سربراہ کو اپنے کارندے بھیج کر اغوا کرالے اور کسی کوبھی فوج کشی کی دھمکیاں دینے پر اتر آئے۔

 رون پال کہتے ہیں کہ کانگریس کے ارکان اور خود صدر کی پارٹی کے لوگ اس خوف سے خاموش رہتے ہیں کہ کہیں ان پر فوج کی حمایت نہ کرنے کا الزام نہ لگ جائے، اس سے پتا چلتا ہے کہ امریکی جمہوریت اب محض نمائشی ہے، یہ بات خاص طور پرقابل ذکر ہے کہ نیتن یاہو پچھلے چند ماہ میں وائٹ ہاؤس کو ایران کے خلاف کارروائی پر آمادہ رکھنے کیلئے امریکا کے پانچ دورے کرچکے ہیں اور چھٹا دورہ جلد کرنے والے ہیں جبکہ صدر ٹرمپ امریکی شہریوں کی اکثریت کی مرضی کے برخلاف نیتن یاہو کی فرمائشیں پوری کرتے چلے آرہے ہیں۔

 اس لیے اب بھی زیادہ امکان اسی بات کا ہے کہ ایران سے ناقابل قبول مطالبات کرکے مذاکرات کی ناکامی اور فوجی کارروائی کی راہ ہموار کی جائے گی۔


جیو نیوز، جنگ گروپ یا اس کی ادارتی پالیسی کا اس تحریر کے مندرجات سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
1300 ارب ٹیکس میں 1100 ارب روپے کراچی سے اکٹھا ہوتا ہے لیکن شہر میں ٹوٹی سڑکیں ہیں: فاروق ستار
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
گلگت بلتستان نے13سال بعد چترال کو شکست دیکر شندور پولو فیسٹیول کا ٹائٹل جیت لیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران نے امریکا سے ڈیجیٹل معاہدے کا کیوں کہا؟ اہم تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شہید ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ایران امریکا معاہدے سے متعلق ایک دو دن میں اچھی خبرآئے گی، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل پاکستان کی نمائندگی کریں گے: وزیرداخلہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
پاکستان نے امریکا اور ایران کو ٹیبل پر بٹھایا، اسرائیل کی کوشش تھی تنازع جاری رہے: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
برطانیہ میں ریاستی اداروں کیخلاف نفرت انگیز بیانات پر میر پورکے رہائشی کیخلاف مقدمہ درج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
چیف جسٹس کی اجازت سے ججز صرف سیاسی اورڈپلومیٹک فنکشنز میں شمولیت کرسکیں گے، ججز کوڈ آف کنڈکٹ میں ترمیم
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
بینک بغیر مصدقہ قانونی وجہ شہریوں کے بینک اکاؤنٹس بلاک یا منجمد نہیں کرسکتے :اسلام آباد ہائیکورٹ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سرکاری ملازمین کی تنخواہ اور پنشن کس طرح بڑھے گی؟ ریلیف پیکج کا اعلان
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان فٹبال کیلئے تاریخی پیش رفت، قومی ٹیم کو افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی دعوت
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم نے ایک بار پھر اپوزیشن کو میثاق جمہوریت اور بات چیت کی دعوت دیدی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
سندھ میں چند مقامات پر بارش کاامکان،کراچی میں آئندہ 2 روز کتنی گرمی پڑے گی؟
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
افتتاحی میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کا سامان چوری ہوگیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
بھارتی فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ آسام میں گرکر تباہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
وفاقی بجٹ میں کراچی کو واٹر سپلائی کے K4 منصوبے کیلئے 10 ارب مختص
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
باپ نے 3 ماہ قبل پسند کی شادی کرنے پر بیٹی داماد کو قتل کردیا
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
Headline تازہ ترین
شمسی سوسائٹی انتظامی نااہلی اور بلدیاتی غفلت کا شکار، سڑکوں پر مہینے سے گندے پانی کا راج
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
تازہ ترین
مشرق وسطیٰ میں جنگ کے بادل چھٹتے ہی مہنگائی بھی کم ہوجائے گی: وزیر خزانہ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
وزیراعظم شہباز شریف نے بجٹ میں وعدے وفا کردیے: عطا تارڑ
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
72 گھنٹوں میں فورسز کے آپریشنز کے دوران 48 خوارج ہلاک
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
فیصل آباد اور جھنگ میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات، درجنوں افراد زخمی، خاتون جاں بحق
DAILY MITHAN Jun 13, 2026
پاکستان
پی ایم اے کی ٹیم نے دنیا کی 16 ٹیموں کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن حاصل کرلی
DAILY MITHAN Jun 13, 2026