نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی نے اسلام آباد مسجد میں دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
ملالہ یوسفزئی نے حملے میں شہید افرادکے لواحقین سےدلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں ملالہ نے کہا کہ یہ خطرناک بات ہے کہ لوگ عباد گاہوں میں محفوظ نہیں۔
انہوں نے عبادت گزاروں اور شہریوں پر حملے کو خوفناک اور بزدلانہ جرم قرار دیا اور کہا کہ یہ حملہ انسانیت، ہمارے ایمان اور اقدار کے خلاف ہے اور اس سے پوری قوم متاثر ہوئی ہے۔ دعا کرتی ہوں کہ ہمارےملک میں امن قائم ہو۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کے علاقے ترلائی میں امام بارگاہ و مسجد خدیجۃ الکبریٰ میں خودکش دھماکے سے 32 افراد شہید اور 150 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق جائے وقوعہ سے خودکش بمبارکا شناختی بھی ملا ۔ شناختی کارڈ کی بنیاد پر حملہ آور کی شناخت یاسر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق پشاور میں حملہ آور کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، چھاپے کے دوران اس کے دو بھائی اور ایک خاتون کو گرفتار کیا گیا ہے۔


























Leave a Reply