وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں امام بارگاہ کے اندر خود کش دھماکے کے بعد راولپنڈی کے تمام اسپتالوں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ 25 ایمرجنسی ایمبولینسز اسلام آباد روانہ کردی گئی ہیں جبکہ راولپنڈی ڈسٹرکٹ کے تمام اسپتال ہائی الرٹ پر ہیں۔
مریم نواز نے کہاکہ اسپتالوں میں سرجیکل ٹیمز مکمل طور پر تیار ہیں جبکہ بلڈ بینکس اور آپریشن ٹھیٹرز میں زخمیوں کو ہر طرح کی طبی سہولت فراہم کرنے انتظامات مکمل ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق کمشنر اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے ترلائی کی مسجد و امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ میں جمعے کی نماز کے دوران دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں اب تک تقریباً 30 افراد جاں بحق اور 150 سے زائد افراد زخمی ہوچکے ہیں۔

























Leave a Reply