Skip to content
  • Wednesday, 4 February 2026
  • 1:05 AM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا

حالیہ پوسٹس

  • لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا
  • بلوچستان میں 3 دنوں سے جاری آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے197 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
  • سعودیہ کیساتھ توانائی اوردفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بلند سطح پرلےجانا چاہتے ہیں: ترک صدر
  • مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدر
  • دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت
Headline تازہ ترین

موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا

DAILY MITHAN Feb 3, 2026 0


موجودہ عہد میں بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جس سگریٹ جیسا قرار دیدیا گیا

الٹرا پراسیس غذائیں اب بیشتر افراد بہت شوق سے کھاتے ہیں / فائل فوٹو

الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال موجودہ عہد میں کافی زیادہ ہوتا ہے۔

مگر ایک نئی تحقیق میں انہیں پھلوں یا سبزیوں کے مقابلے میں صحت کے لیے سگریٹ سے ملتا جلتا قرار دیا گیا ہے۔

ہارورڈ یونیورسٹی سمیت دیگر امریکی یونیورسٹیوں کی ایک تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ سگریٹ اور الٹرا پراسیس فوڈز دونوں اس طرح تیار کیا جاتا ہے کہ لوگ انہیں کسی لت کی طرح استعمال کریں۔

50 ممالک میں سامنے آنے والے شواہد میں الٹرا پراسیس غذاؤں کے زیادہ استعمال کو موٹاپے، اعصابی و دماغی تبدیلیوں، میٹابولک افعال متاثر ہونے اور دیگر سنگین امراض سے منسلک کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ الٹرا پراسیس غذائیں تیاری کے دوران متعدد بار پراسیس کی جاتی ہیں اور ان میں نمک، چینی اور دیگر مصنوعی اجزا کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جبکہ صحت کے لیے مفید غذائی اجزا جیسے فائبر کی مقدار بہت کم ہوتی ہے۔

الٹرا پراسیس غذاؤں میں ڈبل روٹی، فاسٹ فوڈز، مٹھائیاں، ٹافیاں، کیک، نمکین اشیا، بریک فاسٹ سیریلز، چکن اور فش نگٹس، انسٹنٹ نوڈلز، میٹھے مشروبات اور سوڈا وغیرہ شامل ہیں۔

ہارورڈ، ڈیوک اور مشی گن یونیورسٹیوں کی مشترکہ تحقیق میں بتایا گیا کہ سگریٹ اور الٹرا پراسیس غذائیں تیار کرنے والی کمپنیاں ریگولیشن کی خلاف ورزی کے لیے ملتی جلتی حکمت عملیوں کو اپناتی ہیں۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ کچھ الٹرا پراسیس غذاؤں کے بارے میں لوگ سوچتے ہیں کہ وہ صحت کے لیے مفید ہوتی ہیں اور ان کی مارکیٹنگ میں بھی ایسے دعوے کیے جاتے ہیں۔

تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ سگریٹ اور الٹرا پراسیس غذاؤں دونوں میں ایسے مواد موجود ہوتا ہے جو لوگوں کی طلب بڑھاتا ہے۔

جیسے سگریٹ میں نکوٹین ہوتا ہے جبکہ الٹرا پراسیس غذاؤں میں ریفائن کاربوہائیڈریٹس اور چکنائی کو اس مقصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین کے مطابق اگرچہ 20 ویں صدی میں تمباکو نوشی کے استعمال کی شرح میں نمایاں کمی لانے میں کامیابی حاصل ہوئی مگر الٹرا پراسیس غذاؤں کا استعمال مسلسل بڑھ رہا ہے کیونکہ ان کے حوالے سے قوانین سے زیادہ سخت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح تمباکو نوشی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے گئے، اسی طرح الٹرا پراسیس غذاؤں سے ہونے والے نقصانات کو کم کرنے کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس تحقیق کے نتائج جرنل The Milbank Quarterly میں شائع ہوئے۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
لیبیا کے سابق رہنما معمر قذافی کے بیٹے سیف الاسلام قذافی کو قتل کردیا گیا
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
تازہ ترین
بلوچستان میں 3 دنوں سے جاری آپریشن میں فتنہ ہندوستان کے197 دہشتگرد ہلاک ہوگئے
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
سعودیہ کیساتھ توانائی اوردفاعی صنعت سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات بلند سطح پرلےجانا چاہتے ہیں: ترک صدر
DAILY MITHAN Feb 4, 2026
Headline تازہ ترین
مریم نوازکی پالیسیوں سے ریلیف عام آدمی تک پہنچ رہا ہے، کیپٹن (ر)صفدر
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت جاری رکھیں گے، چین کی بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کی مذمت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
اسرائیل بلوچستان کے راستے ایران میں مداخلت کرنا چاہتا ہے، حامد میر نے ثبوت پیش کردیے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
گورنرخیبرپختونخوا کا پشاور اور نیویارک کو سسٹر سٹی کا درجہ دینے کی منظوری کا خیر مقدم
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
لاہور میں بسنت کے باعث پشاور میں تیار ہونیوالی پتنگوں اور گڈیوں کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہوگیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
امریکا نے بحیرہ عرب میں امریکی ائیرکرافٹ کیریئر کی طرف آنیوالاایرانی ڈرون مار گرایا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
قازقستان کے صدر قاسم جومارت توکائیف 2 روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
وفاقی وزیر خزانہ نےکے پی کو این ایف سی میں جائز حق دلانے اور متعلقہ مالی امور میں تعاون کی یقین دہانی کرادی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
مشال یوسفزئی کیخلاف 8 فروری کے بعد سخت ایکشن کا فیصلہ کیا ہے: سلمان اکرم راجا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
تازہ ترین
پاکستان اور کینیا کے درمیان میوچل لیگل اسسٹنس پر دستخط ہوچکا، وفاقی آئینی عدالت نے ارشد شریف قتل کیس نمٹا دیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
‘مودی تم کو اسرائیل جاکر ٹرمپ کیلئے ناچنا چاہیے’،کانگریس نے اے آئی سے بنی طنزیہ ویڈیو شیئر کردی
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
خان صاحب کی طبیعت بہتر ہے لیکن وہ پوری طرح ٹھیک نہیں ہیں: مریم ریاض وٹو
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
73 فیصد پاکستانیوں کے مطابق انہیں کبھی رشوت دینےکی ضرورت نہیں پڑی، سروے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا کو شکست دیکر انگلینڈ فائنل میں پہنچ گیا
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں شادی شدہ افراد میں سے 10 فیصد15سے 19سال کے درمیان ہیں: گیلپ سروے
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پاک بھارت معرکے کے بعد جے 10 سی کے چرچے، سنگاپور ائیر شو میں شاندار فضائی مظاہرہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل کی بڑھتی مقبولیت، لیگ کے انٹرنیشنل میڈیا رائٹس فروخت، مالیت میں 149 فیصد اضافہ
DAILY MITHAN Feb 3, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
ججز کو جذبات نہیں قانون کے مطابق فیصلے کرنے ہوں گے: وفاقی آئینی عدالت
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
بھارت میں ہندوتوا کے بے قابو جن نے کھیلوں کو بھی سیاست زدہ کردیا ہے: مصدق ملک
DAILY MITHAN Feb 3, 2026
پاکستان
دہشتگردوں سےکوئی مذاکرات نہیں ہونگے،انہیں ریاست کی طاقت کیساتھ جواب دیا جائےگا: خواجہ آصف
DAILY MITHAN Feb 2, 2026
پاکستان
ہمیں چھیڑوگے تو تمہاری نسلیں تباہ کردینگے، گورنر سندھ کا بھارت کو دو ٹوک پیغام
DAILY MITHAN Feb 2, 2026