تہران: ایرانی حکام نے گزشتہ ماہ فسادات میں ملوث ہونے کے الزام میں چار غیر ملکیوں کو گرفتار کر لیا۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق گرفتار افراد کی قومیت ظاہر نہیں کی گئی،گرفتار افراد کو تہران صوبے میں ان کے ٹھکانے پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق ایک مشتبہ شخص کے بیگ کی تلاشی کے دوران 4 دیسی ساختہ اسٹن گرنیڈ برآمد ہوئے جو ہنگاموں اور بےامنی کے دوران استعمال کیے گئے تھے۔
ایرانی حکام نے گرفتاریوں کی تاریخ یا مزید تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
خیال رہے کہ ایران میں گزشتہ ماہ ہونے والے مظاہرے پر تشدد صورت اختیار کرگئے تھے، ایرانی حکام کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا مظاہروں کی آڑ میں امریکا اور اسرائیل کیے حمایت یافتہ دہشت گردوں نے نجی و سرکاری املاک کو نقصان پہنچایا اور سکیورٹی اہلکاروں پر حملے کیے۔
ایرانی حکام کے مطابق مظاہروں کے دوران 3 ہزار 117 افراد ہلاک ہوئے جن میں 2 ہزار 427 سویلین جبکہ باقی سکیورٹی اہلکار تھے۔


























Leave a Reply