لاہور میں پتنگ کی خریداری اس قدر عروج پر ہے کہ پتنگ ساز طلب پوری کرنے میں ناکام رہ گئے۔
لاہور میں 6 سے 8 فروری تک بسنت فیسٹیول منایا جائے گا، جس کیلئے یکم فروری سے ہی پتنگیں اور ڈور عام مارکیٹ میں بِکنا شروع ہوگئیں، پتنگ ساز ان دنوں دن رات رنگ برنگی پتنگیں بنانے میں مصروف ہیں۔
پتنگ بازی کے شوقین افراد کاکہنا ہے کہ وہ بڑی بیتابی سے یکم فروری کا انتظار کر رہے تھے تاکہ پتنگیں خرید کر گھروں میں لے جاسکیں۔
پتنگ سازوں کا کہنا ہے کہ ان کےآرڈرز پورے ہو چکے ہیں اور اب مزید آرڈرز لینا ممکن نہیں،طلب اتنی زیادہ ہے کہ وہ سپلائی پوری کرنے میں ناکام رہ گئے ہیں۔
پتنگ سازوں نے مزید کہا کہ وہ نیند بھی پوری نہیں کر پا رہے، کھانے پینے کا بھی ہوش نہیں رہا، کام کے رش کی وجہ سے اگر وہ کسی کا آرڈر لینے سے انکار کر دیں تو لوگ ہمارے جاننے والوں کی سفارشیں لے کر آ جاتے ہیں۔


























Leave a Reply