Skip to content
  • Saturday, 2 May 2026
  • 9:50 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • ملازمت کے دوران حد سے زیادہ کام کرنے والا چینی شخص انتقال کرگیا

حالیہ پوسٹس

  • بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
  • پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
  • بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
  • گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
  • متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
Headline تازہ ترین

ملازمت کے دوران حد سے زیادہ کام کرنے والا چینی شخص انتقال کرگیا

DAILY MITHAN Feb 1, 2026 0


ملازمت کے دوران حد سے زیادہ کام کرنے والا چینی شخص انتقال کرگیا

یہ شخص 2021 سے روزانہ دفتر میں بہت زیادہ کام کرتا تھا / فوٹو بشکریہ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ

چین میں ایک 32 سالہ شخص برسوں تک بہت زیادہ کام کرنے کے نتیجے میں اچانک انتقال کرگیا اور موت کے 8 گھنٹے بعد بھی اسے کام سے متعلق میسج موصول ہوا۔

اس کے حد سے زیادہ کام کرنے کی عادت اور موت چینی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی۔

گاؤ گوانگ ہوئی نامی شخص کا انتقال نومبر 2025 میں ہوا تھا اور اس کی اہلیہ لی نے بتایا کہ ان کے شوہر صبح جلد اٹھے اور کہا کہ وہ اچھا محسوس نہیں کر رہے، مگر پھر بیٹھ کر کام کرنے لگے۔

لی کے مطابق بہت جلد ان کی حالت زیادہ بگڑ گئی اور اسپتال جاتے ہوئے بے ہوش ہوگئے۔

دوپہر کو اسپتال کی جانب سے بتایا گیا کہ وہ انتقال کرگئے ہیں اور ان کی موت کی وجہ اچانک ہارٹ اٹیک قرار دی گئی، جو کہ بہت زیادہ کام کرنے کا نتیجہ تھا۔

لی نے بتایا کہ گاؤ نے اپنی موت کے دن کمپنی کے ورک سسٹم میں 5 دفعہ رسائی حاصل کی تھی اور ان کے چیٹ ایپ اکاؤنٹ کو ورک گروپ میں ایڈ کیا تھا۔

ان کی موت کے 8 گھنٹوں بعد انہیں ایک فوری کام کرنے کے لیے دیا گیا۔

لی کا کہنا تھا کہ موت سے کچھ عرصے قبل وہ روزانہ گھر میں روزانہ ساڑھے 9 بجے کے بعد آتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ 2021 میں جب ان کے شوہر کی ترقی ہوئی تو زیادہ کام کرنا معمول بن گیا تھا اور وہ اکثر دفتر سے گھر بہت دیر سے پہنچتے تھے۔

درحقیقت وہ جلد دفتر سے نکلنے یا چھٹی لینے سے نکار کر دیتے تھے اور گاؤ کا کہنا تھا کہ کام بہت زیادہ ہے اور انہیں اپنی ٹیم کے ساتھ کام کرنا ہے۔

لی کے مطابق اگر وہ وقت کو پلٹ سکتیں تو انہیں ملازمت چھوڑنے پر مجبور کرتیں۔

بچپن میں صوبہ ہینان سے اپنے والدین کے ساتھ گوانگزو منتقل ہونے والے گاؤ گلیوں سے کچرا اکٹھا کرکے پیسے جمع کرتے تھے۔

ایک سافٹ وئیر کالج میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے وہ جزوقتی ملازمتیں کرتے تاکہ مالی بوجھ کم ہوسکے۔

انہوں نے زمانہ طالبعلمی کی ساتھی سے شادی کی اور اس جوڑے کا کوئی بچہ نہیں تھا۔

16 سال کی عمر میں گاؤ نے اپنی ڈائری میں لکھا تھا کہ میری قسمت اور مشکلات مجھے آگے بڑھنے کے لیے تیار کرتی ہیں، مجھے سخت محنت سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔

چین میں ٹیکنالوجی کمپنیوں میں اکثر ورکرز کو ہفتے میں 6 دن 12 گھنٹوں تک کام کرنا پڑتا ہے۔

گاؤ کے انتقال کے بعد سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے کہا کہ ایسی ملازمتوں کو تلاش کرنا بہت مشکل ہے جس میں ہر ہفتے 2 چھٹیاں مل سکیں۔

بیشتر انٹرنیٹ صارفین نے کہا کہ وہ خود کو گاؤ کی طرح دیکھتے ہیں اور  انہوں نے چین میں دفتری کلچر میں اصلاحات کا مطالبہ کیا۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
Headline تازہ ترین
بابر اعظم کیا بطور کپتان پہلی بار ’پی ایس ایل‘ ٹرافی اٹھا سکیں گے؟
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاکستان کے ثالثی کردار نے لاکھوں انسانی جانوں کو بچایا: وزیراعظم
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
بیلاروسی لڑکی پاکستانی لڑکےکی محبت میں فیصل آباد پہنچ گئی، اسلام قبول کرکے شادی کرلی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
گوجرانوالہ میں دلہا ٹریکٹر پر بارات لیکر دلہن لینے پہنچ گیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
متحدہ عرب امارات نے فضائی آپریشن معمول کے مطابق بحال کردیا
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
افغانستان کے ساتھ کسی قسم کی عارضی جنگ بندی نہیں، پاکستان
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
کراچی کے مختلف علاقوں سے نشے کے عادی 5 افراد کی لاشیں ملیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
درجہ حرارت میں اضافے سے برف تیزی سے پگھلنے لگی، دریاؤں اور ندی نالوں میں اچانک طغیانی کا خطرہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
پاک افغانستان سرحدی صورتحال پر برطانوی مؤقف زمینی حقائق کی عکاسی نہیں کرتا: دفتر خارجہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ٹریلرکے نیچے آکر2 افرادکے جاں بحق ہونے کے واقعے کی ویڈیو منظرعام پر آگئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
جہاں مشکل کیسز بنتے ہیں کامیابی کی کہانیاں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
آسٹریلیا میں چوہوں کا فصلوں پر حملہ، خوراک کی سپلائی متاثر ہونے کا خدشہ
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
15سال سے کم عمر بچوں کو حج پر لیجانے پر پابندی عائد
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
حیدر آباد کنگز کے فاسٹ بولر محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
اسلام آباد میں رواں برس اب تک کتنے سرچ آپریشنز ہوئے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان میں عید الاضحیٰ کب متوقع ہے؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیشگوئی کردی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
ابوظبی میں پاکستانی سفارتخانے کی پاسپورٹ سروس عارضی طور پر معطل
DAILY MITHAN May 2, 2026
تازہ ترین
سابق چیئرمین نادرا اور ورلڈ بینک میں پاکستان کے موجودہ مشیر طارق ملک 25 ٹاپ ماہرین میں شامل
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
کراچی میں گرمی بڑھنے لگی، پارہ 38 تک جانے کی پیشگوئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
Headline تازہ ترین
امریکی نیوی ایرانی بندرگاہوں کی ناکہ بندی کیلئے ’بحری قزاقوں‘ جیسا کردار ادا کر رہی ہے: ٹرمپ
DAILY MITHAN May 2, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
پاکستان اس وقت دنیا میں چمک رہا ہے، بھارت میں ناکامی اور رسوائی کے سوا کچھ نہیں: عطا تارڑ
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
اسلام آباد ہائیکورٹ میں 3 ججز کی ٹرانسفر کے بعد سنیارٹی لسٹ تبدیل ہو گئی
DAILY MITHAN May 2, 2026
پاکستان
ایران پر امریکا اسرائیل حملے کے 60 دن بعد تہران اسلام آباد فضائی سفر بحال
DAILY MITHAN May 1, 2026
پاکستان
سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر دراندازی کی 2کوششیں ناکام بنادیں،13خوارج کو بھی ہلاک کردیا
DAILY MITHAN Apr 30, 2026