اسلام آباد: دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق پاکستان اور چین نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانےکا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں ، چین پاکستان اور افغانستان کے درمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کو بریفنگ میں دفتر خارجہ کے حکام کا کہنا تھا کہ علاقائی تعاون کے فریم ورک بھارت کی وجہ سے نہیں چل رہے، سارک کا فورم بھی بھارت کی وجہ سے نہیں چل رہا ہے، اس وجہ سے ہم علاقائی ممالک کے ساتھ روابط قائم کررہے ہیں۔
حکام کا کہنا تھا کہ چین کے افغانستان میں دہشت گردی کے حوالے سے خدشات ہیں ، پاکستان اور چین کا افغانستان پر مؤقف یکساں ہے، سی پیک کی توسیع سے بیلٹ کوریڈورز کو میری ٹائم سلک روڈ سے منسلک کیا جائےگا، پاکستان نے سی پیک کو افغانستان تک پھیلانے کا فیصلہ کیا ہے، پاکستان اور افغانستان کے حالات عارضی خراب ہیں، چین پاکستان اورافغانستان کےدرمیان تعلقات بہتر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
سیکریٹری خارجہ نے کمیٹی کو بتایا کہ پاکستان کسی ایک بلاک کا حصہ نہیں بنے گا ، پاکستان عالمی سفارت کاری میں اہمیت بنا رہا ہے، دہشت گردی ایک عالمی خطرہ ہے جو سب کو درپیش ہے، دہشت گردی کے خطرے سے نمٹنے کے لیے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کرتے ہیں، اس کی بنیادی وجہ دہشت گرد تنظیموں کی بارڈر کراسنگ کو روکنا ہے۔


























Leave a Reply