Skip to content
  • Thursday, 29 January 2026
  • 11:04 PM
Dailymithan news logo
  • کھیل
  • انٹرٹینمنٹ
  • کاروبار
  • دنیا
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • Home
  • کیا پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 14 سرکاری یونیورسٹیاں قائم کیں؟

حالیہ پوسٹس

  • ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان
  • یورپ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر بڑی غلطی کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
  • یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا
  • مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار
  • افغان شہری کو پاکستانی خاندان میں شامل کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نادرا پر برہم
Headline تازہ ترین

کیا پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 14 سرکاری یونیورسٹیاں قائم کیں؟

DAILY MITHAN Jan 29, 2026 0


خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے آفیشل ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا ہے کہ 2013 میں پاکستان تحریک انصاف کے برسرِ اقتدار آنے کے بعد سے اس نے صوبے میں 14 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کی ہیں۔

پوسٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا کہ خیبر پختونخوا میں اس وقت 34 سرکاری یونیورسٹیاں موجود ہیں، جن میں سے 14 پی ٹی آئی حکومت کے دور میں قائم کی گئی ہیں۔

مذکورہ دعویٰ حقیقت پر مبنی ہے۔

8 جنوری کو خیبر پختونخوا حکومت نے اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر2 منٹ سے زیادہ دورانیے کی ایک ویڈیو کلپ شیئر کی، جس کا کیپشن تھا: ”عمران خان کے وژن کے تحت خیبر پختونخوا میں 2013 سے اب تک 14 نئی پبلک یونیورسٹیز قائم کی گئیں۔“

پوسٹ میں مزید بتایا گیا کہ صوبے میں اب سرکاری یونیورسٹیوں کی کل تعداد 34 ہو چکی ہے، جن میں سے 14 پاکستان تحریک انصاف کے دورِ حکومت میں قائم کی گئی تھیں۔

پوسٹ میں درج ذیل یونیورسٹیوں کی فہرست دی گئی تھی:

1: ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

2: ویمن یونیورسٹی، صوابی

3: یونیورسٹی آف چترال

4: یونیورسٹی آف بونیر

5: یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (شہداء اے پی ایس) نوشہرہ

6: پاک آسٹریا فخاشولے انسٹی ٹیوٹ آف الائیڈ سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی، ہری پور

7: ویمن یونیورسٹی، مردان

8: یونیورسٹی آف شانگلہ

9: زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان

10: زرعی یونیورسٹی سوات

11: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی مردان

12: یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز، سوات

13: یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ اپلائڈ سائنسز، سوات

اس پوسٹ کو 2 ہزار 219 سے زیادہ بار دیکھا ، 420 بار ری شیئر اور 1 ہزارسے زائد بار لائک کیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پوسٹ کے کمنٹ سیکشن میں اس دعوے کی درستگی پر سوالات اٹھائے۔

اسلام آباد میں ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اور خیبر پختونخوا میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، دونوں کے سرکاری ریکارڈز 2013 کے بعد صوبے میں 14 سے زائد سرکاری یونیورسٹیوں کے قیام کی تصدیق کرتے ہیں۔

اسلام آباد میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کے نظم و ضبط کے ذمہ دار ادارے ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے ڈپٹی ڈائریکٹر میڈیا وسیم خالق داد نے جیو فیکٹ چیک کو ای میل کے ذریعے تصدیق کی کہ ایچ ای سی کے ریکارڈز اس وقت خیبر پختونخوا میں 47 یونیورسٹیوں کو تسلیم کرتے ہیں۔ ان میں 36 سرکاری اور 11 نجی شعبے کی یونیورسٹیاں شامل ہیں۔

اعداد و شمار ظاہر کرتے ہیں کہ 2013 سے اب تک صوبے میں 14 نہیں بلکہ 16 سرکاری یونیورسٹیاں قائم کی گئی ہیں۔

ایچ ای سی (HEC) کے ڈیٹا میں وہ تمام یونیورسٹیاں شامل ہیں جن کی فہرست خیبر پختونخوا حکومت کی سوشل میڈیا پوسٹ میں دی گئی تھی اور ساتھ ہی اس میں فاٹا یونیورسٹی کوہاٹ اور یونیورسٹی آف لکی مروت بھی شامل ہیں۔ تاہم، کالام بی بی انٹرنیشنل ویمن انسٹی ٹیوٹ، بنوں وفاقی اور صوبائی حکومت کی جانب سے جون 2023 میں قائم کی گئی تھی۔

فیکٹ چیک: کیا پی ٹی آئی حکومت نے خیبر پختونخوا میں 14 سرکاری یونیورسٹیاں قائم کیں؟

 ایچ ای سی (HEC) کے ریکارڈ کے مطابق 2013 کے بعد قائم ہونے والی 16 یونیورسٹیز

خیبر پختونخوا کے ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر جیو فیکٹ چیک کو بتایا کہ اگرچہ 2013 کے بعد صوبے میں 16 یونیورسٹیاں قائم کی گئی تھیں، لیکن اس دوران کچھ اداروں کو سب کیمپسز سے اپ گریڈ کر کے مکمل آزاد یونیورسٹیوں کا درجہ دیا گیا تھا۔

فیصلہ: یہ دعویٰ کہ 2013 کے بعد خیبر پختونخوا میں 14 نئی سرکاری یونیورسٹیاں قائم کی گئیں یا انہیں اپ گریڈ کیا گیا، درست ہے۔

ہمیں X (ٹوئٹر) GeoFactCheck@ اور انسٹا گرام geo_factcheck@ پر فالو کریں۔ اگر آپ کو کسی بھی قسم کی غلطی کا پتہ چلے تو [email protected] پر ہم سے رابطہ کریں۔



Source link

DAILY MITHAN

Website: https://dailymithan.com

متعلقہ کہانی
تازہ ترین
ایرانی پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمُز میں بحری مشقوں کا اعلان
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
یورپ پاسداران انقلاب کو دہشتگرد تنظیم قرار دیکر بڑی غلطی کر رہا ہے، ایرانی وزیر خارجہ
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
یورپی یونین نے ایرانی پاسداران انقلاب کو ’دہشت گرد تنظیم‘ قرار دے دیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
مقدمے میں نامزد تینوں ملزمان گرفتار
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
افغان شہری کو پاکستانی خاندان میں شامل کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نادرا پر برہم
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
بھاٹی گیٹ کے واقعے اور قتل میں کوئی فرق نہیں، ہر سطح پر مجرمانہ فعل ہوا ہے: مریم نواز
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
جو کا دلیہ کھانے کا بہترین فائدہ دریافت
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
ایران کے بوشہر ایٹمی پلانٹ سے اپناعملہ نکالنے کیلئے تیار ہیں: روس
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
‘ہم اسےکیس نمبر10میں لےلیں گے’، شاہزیب خانزادہ بھی شہزاد رائےکے نئےگانے ’لیٹ ہوگئے‘ کے معترف
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
پاکستان ٹیم میں کوئی معصوم نہیں، صائم جتنا سوتا ہے،کوئی سوچ نہیں سکتا :کپتان سلمان علی آغا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
وزیراعظم کا ایرانی صدر سے ٹیلیفونک رابطہ، بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر گفتگو
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
کیا 30 سیکنڈ میں بتا سکتے ہیں کہ کس گلاس میں سب سے زیادہ پانی ہے؟
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
مارک زکربرگ نے اسمارٹ فونز کی جگہ اسمارٹ گلاسز کو مستقبل قرار دیدیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
ایک اور کھیل سیاست کی نذر ہوگیا، آسٹریلین اوپن میں یوکرین اوربیلاروس کی کھلاڑیوں نے مصافحہ نہیں کیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
تازہ ترین
وزیراعلیٰ سندھ نے سانحہ گل پلازہ پرجوڈیشل انکوائری کیلئے چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
خواتین کے مقابلے میں مردوں میں دوگنا زیادہ تعداد میں پلاسٹک سرجری کرانے کا انکشاف
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
پی ایس ایل11: کپتانی کسی کھلاڑی کو تجربے یا شہرت کی بنیاد پرنہیں دی جائے گی: مالک حیدرآباد ٹیم
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
مذاکرات کیخلاف ہوں، روس کو یوکرین میں جنگ جاری رکھنی چاہیے: رمضان قادریوف
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
ایک ہی سال اور ایک ہی تاریخ میں پیدا ہونے والا 102 سالہ جوڑا
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
Headline تازہ ترین
ایران پر کسی امریکی حملے کے جواب میں تل ابیب کو نشانہ بنایا جائے گا: علی شمخانی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026

Leave a Reply
Cancel reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

حالیہ نیوز
پاکستان
خاتون اور بچی کے سیوریج ہول میں گرنے کا واقعہ، مقامی انتظامیہ کی بے حسی سامنے آگئی
DAILY MITHAN Jan 29, 2026
پاکستان
ارب پتی ڈمپر ڈرائیور 4 ارب روپے سے زائد کی پلی بارگین کیلئے رضامند
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
ججزبھی نااہل ہیں اور عدالتیں بھی مردہ ہوگئی ہیں: جسٹس محسن اختر
DAILY MITHAN Jan 28, 2026
پاکستان
صدر مملکت کی متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات
DAILY MITHAN Jan 27, 2026