عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ خواتین کی جانب سے پلاسٹک سرجری کو زیادہ کرایا جاتا ہے۔
مگر حقیقت تو یہ ہے کہ خواتین کے مقابلے میں مردوں میں یہ رجحان لگ بھگ دوگنا زیادہ ہے۔
یہ بات ایک نئی رپورٹ میں سامنے آئی، جس میں بتایا گیا کہ ایک دہائی سے کم عرصے کے دوران مردوں میں پلاسٹک کرانے کی شرح خواتین سے دوگنا زیادہ ریکارڈ ہوئی۔
جوان مردوں اور مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا کے خطوں میں یہ رجحان زیادہ نمایاں نظر آیا۔
پیرس میں کاسمیٹک میڈیسن انڈسٹری کے سالانہ اجلاس کے موقع پر یہ رپورٹ جاری کی گئی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 2018 سے 2024 کے دوران دنیا بھر میں مردوں کی جانب سے پلاسٹک سرجری کرانے کی شرح میں 95 فیصد اضافہ ہوا۔
نان سرجیکل کاسمیٹک ٹریٹمنٹ جیسے انجیکشنز، لیزر تھراپی اور دیگر کی شرح میں 116 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
خواتین میں اس عرصے کے دوران پلاسٹک سرجری کرانے کی شرح میں 59 فیصد جبکہ ٹریٹمنٹ کرانے میں 55 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ رجحان مشرق وسطیٰ اور لاطینی امریکا میں زیادہ دیکھنے میں آیا جس سے وہاں سماجی روایایت میں تبدیلی اور مردوں میں کاسمیٹک سرجری یا دیگر طریقہ کار کو اپنانے میں تبدیلی کا عندیہ ملتا ہے۔
رپورٹ کے مطابق ماضی کی نسلوں کے مقابلے میں اب جوان افراد کم عمری میں کاسمیٹک ادویات تک رسائی حاصل کر رہے ہیں، مگر اب بھی 84 فیصد پلاسٹک سرجری یا نان سرجری ٹریٹمنٹس خواتین کی جانب سے کرایا جاتا ہے جبکہ باقی 16 فیصد مرد کراتے ہیں۔
10 یا 15 سال خواتین کی شرح اس سے زیادہ تھی۔


























Leave a Reply