گوگل نے اپنی مقبول ایپ فوٹوز کے لیے ایک بہترین اپ ڈیٹ کی ہے جو آپ کی ساکت تصویروں کو نئی زندگی دینے کا کام کرے گی۔
گوگل کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ فوٹو ٹو ویڈیو فیچر کو پہلے سے زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔
یہ فیچر 2025 میں متعارف کرایا گیا تھا مگر اب تک کچھ زیادہ اچھا کام نہیں کرتا تھا۔
اب کمپنی نے اس میں تحریری ہدایات کے ذریعے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کو آپ کی مرضی کے مطابق تصاویر کو ویڈیو میں بدلنے کی صلاحیت فراہم کی ہے۔
اس طرح آپ اپنی پسندیدہ تصاویر کے مختصر اور بہترین ویڈیو کلپ بنا سکیں گے۔
بلاگ پوسٹ میں بتایا گیا کہ کس طرح آپ اے آئی کو بتا سکتے ہیں کہ آپ کس انداز میں فوٹو کو متحرک کرنا چاہتے ہیں۔
اس کے لیے گوگل فوٹوز ایپ اور create ٹیب پر کلک کریں۔
اس کے بعد فوٹو ٹو ویڈیو آپشن پر کلک کرکے اپنی پسند کی تصویر کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد آپ کے سامنے ٹیکسٹ پروموٹ، subtle موومنٹ اور آئی ایم فلینگ لکی کے آپشنز آئیں گے۔
اگر آپ ٹیکسٹ پروموٹ کا انتخاب کرتے ہیں تو اپنی تحریری ہدایات درج کرکے جنریٹ بٹن پر کلک کریں اور چند سیکنڈ تک انتظار کریں۔
گوگل فوٹوز کی جانب سے گوگل کے ایڈوانسڈ ویڈیو ماڈلز کو استعمال کرکے آپ کی ہدایات کو سمجھا جائے گا اور اس کے مطابق فوٹو سے ویڈیو تیار کی جائے گی۔


























Leave a Reply