پاکستان ریڈ بال ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی ایک بار پھر پاکستان کرکٹ میں واپسی کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق جیسن گلیسپی قومی ٹیم نہیں بلکہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کی کوچنگ کی ذمل داریاں نبھاسکتے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ جیسن گلیسپی پی ایس ایل میں شامل ہونے والی نئی ٹیم حیدرآباد کے ہیڈکوچ بننے کے مضبوط امیدوار ہیں۔
واضح رہے کہ 2024 میں جیسن گلیسپی پاکستان ریڈ بال ٹیم کے مختصر وقت کے لیے کوچ رہے اور پھر انہوں نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔
پاکستان سپر لیگ سیزن 11 مارچ میں شروع ہوگا۔


























Leave a Reply