بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں شدید برفباری کی وجہ سے نظام زندگی مفلوج ہوگیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہماچل پردیش میں کچھ دنوں سے بارش اور برفباری کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہیں جب کہ 1200 سے زائد رابطہ سڑکیں بھی برف کی وجہ سے بند ہوگئیں۔
رپورٹس کے مطابق انتظامیہ کی جانب سے برف ہٹانے کیلئے مشینری کا استعمال کیا جارہا ہے۔
برفباری کے باعث منالی کی کئی سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا اور سیاحوں کی گاڑیاں کئی گھنٹوں تک پھنسی رہیں جب کہ موسم کی خرابی کے باعث سیاحوں کو باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ گزشتہ روز ہونے والی شدید برفباری کی وجہ سے ریاست کے کچھ علاقوں میں بجلی اور پانی کی بندش کا بھی سامنا رہا۔


























Leave a Reply