اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ شمالی غزہ میں اسرائیلی فوج کے ڈرون حملے میں مزید 3 فلسطینی شہید ہوگئے۔
جبالیا میں اسرائیلی ٹینکوں نے اقوام متحدہ کی امدادی ایجنسی کےکلینک پر گولہ باری کی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب جنگ بندی معاہدے کے دوسرے مرحلے پر پیش رفت کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی اسٹیو وٹکوف کی اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ملاقات ہوئی۔ اسٹیو وٹکوف نے بات چیت کو تعمیری قرار دیا ہے۔
ادھر لبنان میں بھی اسرائیل کی جانب سے جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کےحملے میں 2 افراد شہید اور 5 زخمی ہوگئے۔
خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی فوج نے حملوں میں حزب اللہ کے عسکری مقامات کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے۔


























Leave a Reply