بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں آپریشن کے دوران سکیورٹی فورسز نے مؤثر انداز میں دہشتگردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد مارے گئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں مقامی دہشت گرد سرغنہ فاروق عرف سورو سمیت عدیل اور وسیم شامل ہیں، ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ،گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ ہلاک دہشت گرد علاقے میں دہشت گردی کی متعددکارروائیوں میں ملوث تھے۔
آئی ایس پی آرکا کہنا ہےکہ علاقے میں پائے جانے والےکسی بھی ممکنہ بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردکے خاتمےکے لیےکلیئرنس آپریشن جاری ہے، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے عزم استحکام کے تحت انسداد دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور ملک سے غیرملکی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔


























Leave a Reply