سابق قومی کرکٹر اظہر علی نے کہا ہے کہ میرا اور سرفراز احمد کا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق ہمیشہ سے اچھا رہا ہے ، آپس میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔
اظہر علی نے جیو پوڈ کاسٹ میں شرکت کی اور اپنے کیرئیر اور ذاتی زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔
سرفراز احمد سے تعلق کے حوالے سے سوال پر سابق کپتان کا کہنا تھاکہ دو دفعہ ایسا واقعہ ہوا ہے پہلے میں کپتان تھا تو سرفراز بنا پھر سرفراز ہٹا تو میں کپتان بنا تو میرے خیال سے ہمارا ایک دوسرے کے ساتھ تعلق ہمیشہ سے اچھا رہا ہے ہمیں آپس میں کوئی مسائل پیش نہیں آئے۔
انہوں نے کہا کہ ہم ایک دوسرے کی اس چیز کو سمجھتے ہیں کہ آپ کی بھی عزت ہے اور آپ کا بھی ایک کیریئر ہے، آپ نے بھی کچھ فیصلے اس حساب سے کرنے ہیں، ایک دوسرے کے فیصلوں کا احترام کرتے ہیں۔
اظہر علی نے کہا کہ اس کے علاوہ باقی جگہ کمیونیکیشن ہو نا ہو لیکن ہماری آپس میں کمیونیکیشن ٹھیک ہوتی ہے۔


























Leave a Reply