دنیا بھر میں اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے اسمارٹ فونز کا سب سے زیادہ استعمال کیا جاتا ہے۔
گوگل کے اس آپریٹنگ سسٹم میں ایسے متعدد فیچرز اور ٹرکس موجود ہیں جن کا علم اکثر افراد کو نہیں ہوتا۔
اینڈرائیڈ کی ایسی ہی ٹرکس کے بارے میں جانیں جو آپ کے سست فون کو بدل کر رکھ دیں گی۔
ڈویلپر موڈ ان ایبل کریں
ویسے یہ ٹرک بیشتر افراد کو معلوم ہے مگر پھر بھی یہ بہت اہم ہے۔
اس مقصد کے لیے فون کی سیٹنگز میں اباؤٹ فون (about phone) میں جاکر وہاں فون بلڈ نمبر (build number) پر 7 بار کلک کریں جس کے بعد لکھا آئے گا کہ آپ ڈویلپر بن گئے ہیں۔
انیمیشن اسپیڈ تبدیل کریں
ویسے تو نئے اینڈرائیڈ فونز کافی تیزرفتار ہوتے ہیں مگر پرانے یا سستے فونز میں 2 سے 4 جی بی ریم ہوتی ہے جس سے ڈیوائس کی اسپیڈ کئی بار سست محسوس ہوتی ہے۔
اس کا ایک حل فون کے انیمیشن اسکیل کو بدلنا ہے جس سے فون حقیقت میں تو تیزرفتار نہیں ہوجائے گا مگر ایسا محسوس ضرور ہوگا۔
اس کے لیے پہلے ڈویلپر موڈ کو ان ایبل کرنا ہوگا جس کا طریقہ اوپر دیا گیا ہے جس کے بعد سیٹنگز میں سسٹم اور پھر ڈویلپر آپشنز میں جائیں۔
وہاں نیچے اسکرول کرنے پر ونڈوز انیمیشن اسکیل، Transition انیمیشن اسکیل اور Animator duration اسکیل کے آپشن نظر آئیں گے۔
ایپ ڈیفالٹس کلیئر کریں
کئی بار یہ عجیب لگتا ہے کہ کسی مخصوص ایپ میں کسی ویب لنک کو کلک کیا جائے تو وہ براؤزر پر اوپن نہیں ہوتا، جیسے یوٹیوب لنک، ٹوئٹ یا فیس بک لنک پر کلک کرنےسے ایپ اوپن ہوجاتی ہے۔
مگر اس کا حل آسان ہے، بس سیٹنگز میں ایپس اینڈ نوٹیفکیشنز میں جائیں اور وہاں جس ایپ میں یہ بدلنا چاہتے ہیں اس پر کلک کرکے ایڈوانسڈ کے آپشن کا انتخاب کریں اور اوپن بائی ڈیفالٹ پر کلک کرکے کلیئر ڈیفالٹس کو سلیکٹ کرلیں۔


























Leave a Reply