گوگل فوٹوز میں ایک نیا فیچر متعارف کرایا گیا ہے۔
درحقیقت یہ فیچر صارفین کو بہت زیادہ پسند آئے گا جو آپ کو میم (meme) میں تبدیل کر دے گا۔
یہ فیچر ابھی امریکا میں متعارف کرایا گیا ہے اور اسے می میم کا نام دیا گیا ہے۔
اس فیچر کے لیے کمپنی کی جانب سے آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کیا جائے گا۔
اے آئی ٹیکنالوجی آپ کی سنجیدہ تصاویر کو مزاحیہ پرسنلائز میمز میں تبدیل کر دے گا، اس کا انحصار ٹیمپلیٹس پر ہوگا۔
گوگل فوٹوز ایپ میں اس کے لیے ایک ٹیمپلیٹ گیلری موجود ہوگی یا آپ کسی انٹرنیٹ میم کو بھی ٹیمپلیٹ کے طور پر استعمال کرسکیں گے۔
اور ہاں آپ کو اپنی تصویر بھی اپ لوڈ کرنا ہوگی اور بس۔
اس کے لیے گوگل فوٹوز ایپ میں فوٹو اپ لوڈ کرکے سلیکٹ میم می آپشن کا انتخاب کریں اور پھر ٹیمپلیٹ منتخب کریں اور بس۔
جب میم تیار ہو جائے تو اسے محفوظ کرلیں یا دوبارہ بنالیں یا شیئر کرلیں، جیسا آپ کا دل کرے۔
جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ یہ فیچر ابھی صرف امریکا میں دستیاب ہے تو یہ کہنا مشکل ہے کہ دیگر ممالک میں اسے کب تک متعارف کرایا جائے گا۔


























Leave a Reply