کراچی: سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی ہے کہ ملبے سے3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم نے گل پلازہ کے ملبے سے 3 ڈیجیٹل ویڈیو ریکارڈرز برآمد کرلیے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اربن سرچ اینڈ ریسکیو ٹیم کو ڈی وی آر اور چارجر گل پلازہ کی مسجد کے قریب کمرے سے ملے۔
ذرائع کے مطابق کے ایم سی نے برآمد ڈی وی آر ڈپٹی کمشنر جنوبی کی تحویل میں دے دیے۔ ان ڈی وی آرز کی مدد سے گل پلازہ سانحے کی وجوہات سے متعلق شواہد ملنے کا امکان ہے۔
حکام کے مطابق گل پلازہ کی متاثرہ عمارت میں حفاظتی اقدامات کے ساتھ سرچ اور ریسکیو آپریشن جاری ہے۔


























Leave a Reply