ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہےکہ ایران کے رہبر اعلیٰ آیت اللہ خامنہ ای پر کوئی بھی حملہ مکمل جنگ کا سبب بن جائےگا۔
اسرائیل کے لیے سابق امریکی سفیر کے صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کو شہیدکرنےکی کوشش کے دعوے پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی صدر مسعود پزشکیان نےکہا کہ ایرانی عوام کی مشکلوں اور پریشانیوں کی وجہ امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طویل عرصے سےعائد غیرانسانی پابندیاں ہیں۔
ایرانی صدر کا کہنا تھا کہ سپریم لیڈر کے خلاف کوئی بھی جارحیت ایرانی قوم کے خلاف مکمل جنگ کے مترادف ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق سابق امریکی سفیر ڈین شیپیروکا کہنا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ آئندہ ہفتے ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کو قتل کرنے کی کوشش کریں گے۔


























Leave a Reply